وزیراعظم پرچنڈ افتتاح کرتے ہوئے

وطن عزیز کے اندر ایک زمانے سے انٹر نیشنل ائیرپورٹ کی کمی محسوس کی جارہی تھی ۔ ایسا نہیں کہ تھا ہی نہیں بلکہ دارالحکومت کاٹھمانڈو میں پہلے سے موجود ہے مگر موسم کی خرابی تیزوتند ہوا،شبنم کی وجہ پروازیں رد ہوجاتی تھیں مگر حکومت نیپال نے گوتم بودھ انٹرنیشنل ائیرپورٹ دوسرے نمبر پر بناکر سروسز چالو کی ۔ اب جبکہ 2022کے اواخر میں اتحادی قوت کے بل بوتے پرچنڈ وزیراعظم منتخب ہوئے تیسرے انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح بھی انہیں کے ہاتھوں عمل میں آیا۔