||شیخ ابو عبد البر المدنی استاذ مدینة الإسلام بھنگہیا کے فیس بک وال سے کاپی||
نیپال و ہندوستان کے مدارس اسلامیہ میں جہاں بہت سارے شرعی علوم و فنون کی تعلیم دی جاتی ہے وہاں اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ ” ادیان و مذاہب ” کے نام پر کوئی مختصر و جامع مذکرہ تیار کیا جائے جس میں ہند و نیپال میں موجود ادیان و مذاہب کے ماننے والوں کے بارے میں مختصر تعارفی خاکہ طلبہ کے ذہنوں میں آجائے تاکہ موجودہ دور کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ دیگر مذاہب و ادیان کا تعارف ذہن نشین کر لیں اور نئی نسل کے سامنے تقابلی مطالعہ کر کے دین اسلام کی حقانیت و تعلیمات کو اجاگر کر سکیں۔
1۔ یہودی مذہب 2۔ عیسائی مذہب 3۔ ہندو مذہب
4۔ بدھ مذہب 5۔ سکھ مذہب 6۔ جین مذہب
7۔ صوفی ازم 8۔ خوارج 9۔ معتزلہ 10۔ جہمیہ
11۔ قادیانیت 12۔ دیوبندیت 13۔ بریلویت 14۔ شیعیت وغیرہ
جس میں بے جا تفصیل اور حد سے زیادہ اختصار سے کام لئے بغیر بنیادی اور اہم مفید مواد جمع کرنے کی کوشش کی جائے ، وہ علماء کرام اس جانب خصوصی توجہ دیں جن کا ادیان و مذاہب کے بارے میں گہرا مطالعہ ہے ، تاکہ ان مذاہب کے ماننے والوں کےغلط افکار و نظریات سے آگاہ رہیں اور دوسروں کو بھی متنبہ کیا جاسکے
ترتیب دیتے وقت ان نقاط کو پیش نظر رکھیں اور طلبہ و طالبات کے ذہنی مستوی کا بھی خیال رکھیں
تاریخ وجود ۔ بانی ۔ مذہبی کتب۔ تعلیمات ۔ مشہور مذہبی رہنما ۔ عقائد و معاملات ۔ معروف پیروکار اور کہاں کہاں؟ ۔ اصول و مبادی ۔ فرقے ۔ مذکورہ مذاہب میں داخل ہونے کے طریقے ۔ شادی بیاہ اور آخری رسومات ۔
( نوٹ )
چند سال قبل استاد محترم جناب مولانا محمد مستقیم سلفی حفظہ اللہ استاد جامعہ سلفیہ بنارس کا ادیان و مذاہب سے متعلق سلسلہ وار مضمون ماہنامہ ” محدث ” میں شائع ہو رہا تھا ، جامعہ کے طلبہ و اساتذہ اس جانب کچھ رہنمائی کریں کہ یہ علمی سلسلہ کہاں تک پہنچا نیز اس میں کن کن ادیان و مذاہب کا تذکرہ کیا گیا ہے