

تنہوا،صلاح الدین سراجی/ این یو ٹی
تنہوا چوراہے پر آج 10:30پر ڈریم ٹورٹراولس اینڈ آنلائن سروسز کا افتتاح ہوا،اس افتتاحی تقریب میں قرب وجوار کے بیشتر لوگ شریک ہوئے،ٹراولس کے پروپرائیٹر جناب فیاض احمد سلفی اور مینجمنٹ ٹیم کے ساتھیوں نے اپنے آئے ہوئے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
نیپال اردو ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ٹراولس کے ڈائریکٹر مولاناضیاءالدین ریاضی نے کہا ٹراولس کا مقصد عوام کو بہتر سروس دیناہے، یہاں نہ صرف ملک بیرون کے لئے ہوائی ٹکٹ بنائے جائیں گے بلکہ حکومی سروسز کی سہولت بھی ہوگی۔ آنلائن بجلی بل کا پیمنٹ،شادی کارڈ کی پرنٹنگ ،انڈین ریلوے ٹکٹ، پاسپورٹ فارم ،ڈرائیونگ کے لئے آنلائن درخواست وغیرہ کی سہولت موجود ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ مستقبل کے عزائم میں IME بھی شامل ہے۔