
==================================
(تحریر:- محمد مصطفیٰ کعبی ازہریؔ/ فاضل الازہر اسلامک یونیورسٹی مصر عربیہ)
==================================
بیراٹ نگر نیپال کا بڑا صنعتی اور اسپتال شہر ہے اور درجوں میں تیسرا مقام رکھتا ہے ۔ اور براٹ نگر سے متصل بورڈ جوگبانی ضلع ارریہ،بہار، ہند ہے اور براٹ نگر پردیش نمبر ایک کا صدر مقام ہے ۔ جس پردیش کا ابھی تک کوئی نام فائنل تجویز نہیں ہوا ہے ۔
*تعارف ڈاکٹر صفی الرحمٰن تربت حفظہ اللہ:*
ڈاکٹر صفی الرحمٰن تربت حفظہ اللہ ایک فعال و متحرک اور گولڈ میڈلسٹ (MBBS) اور (MS) گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر کے نام سے وطن عزیز نیپال میں جانے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب اپنی تعلیم روسیا سے کمپلیٹ کیے ہوئے ہیں اس کے بعد چین سے بعدہ وطن عزیز نیپال کے عاصمہ کاٹھمنڈو میں اپنے خدمات انجام دیئے ہوئے ہیں آپ کی قابلیت کی وجہ سے نیپالی گورمنٹ نے آپ کو کوشی ہاسپٹل براٹ نگر مورنگ نیپال میں کام کرنے کے لئے بھیجا اور آپ نے کوشی ہاسپٹل میں خدمات انجام دینے کے بعد فی الحال چند ماہ قبل ہی پارس ہاسپٹل میں سفٹ ہوئے ہیں ، اور خصوصاً ڈاکٹر صاحب جگہ جگہ وطن عزیز نیپال میں فری کیمپ لگاتے ہیں اور محتاج اور غریبوں کا علاج معالجے کرتے ہیں اور کریں گے ان شاء اللہ اور یہ ہر ماہ میں تین دن کے لئے ہوتا ہے بعض علاقوں کا تذکرہ کرتے ہیں مثلاً : مرچیا ، چکنا بھکراہا ، لہان ، بنولا، چھراپٹی ، براٹ نگر ، چھاپا وغیرہ ۔
ڈاکٹر صفی الرحمٰن تربت حفظہ اللہ وطن عزیز کے مشرق نیپال بستی چکنا بھکراہا (کلیان پور نگر پالیکا06) ضلع سرہا نیپال سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کی ولادت : (05 / 08 / 2041 بکرم سمبت) کو چکنا بھکراہا میں ہوا ہے۔
*خدمات ڈاکٹر صفی الرحمٰن تربت حفظہ اللہ:*
❀ دوربین کے ذریعے سے پتّی کی تھیلی، گردے اور اپینڈکس کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا جاتا ہے۔
✺ پیٹ کی السر۔
✺ گیس کی بیماری یا اپینڈکس کا پکا ہونا۔
✺ ہائیڈروسل (خصیوں میں پانی کا بھر جانا) ہرنیا(خصیتین کا بڑا ہونا)، پائلز، بواسیر، خونی بواسیر (فِسٹولا)۔
✺ پروسٹیٹ: پیشاب یا پیشاب کی نالی سے متعلق مسائل کا علاج۔
✺ آنت کا پھنس جانا یا منہ سے خون کا جاری ہونا۔
✺ ختنہ اور عضوتناسل کے زائد چمڑے سے متعلق مسائل کا علاج۔
✺ جگر اور گردے کی سوزش اور اس سے متعلق مسائل
✺ مقعد (گدا) سے خون کا نکلنا یا گدا کے دروازے پر گوشت کا بڑھنا۔
✺ آپریشن سے متعلق دیگر بیماریوں کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا جاتا ہے۔
❀ پیٹ کا لیپروٹومی سرجری – (آنت کا پھٹ جانا، آنت کا پھنس جانا اور آنت کا ٹیڑھا ہو جانے کا آپریشن کیا جاتاہے )
*نوٹ:* جن احباب کو مذکورہ بالا بیماری ہو وہ شخص پارس ہاسپٹل (مہندر چوک) براٹ نگر ضلع مورنگ نیپال میں آکر علاج معالجے کروا سکتے ہیں جو ہند و نیپال کے سنگم پر واقع اس پارس ہاسپٹل کی شہرت و مقبولیت اپنے کام و خدمات کے اعتبار سے دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ لہذا حاجت مند قارئين سے گذارش ہے کہ اگر آپ مذکورہ بالا بیماریوں میں سے کسی بھی بیماری میں مبتلا ہے تو اس پارس ہاسپٹل کو ترجیح دے کر اپنے مرض کی علاج معالجے کروائیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو نظر بد اور شرور و فتن سے حفاظت فرمائے، اور اللہ تعالیٰ ان کو ملت اسلامیہ و خدمت خلق کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی توفیق اور آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین
- تحریر ڈاکٹر مصطفیٰ الکعبہ ازہری