ترکی اور سوریا میں انسانیت کے دل کو دھلا دینے والا ایسا زلزلہ آیا کہ پلک جھپکتے ہزاروں افراد لقمئہ اجل بن گئے،یہ عذاب ربانی ہے اور قرب قیامت کی علامت بھی، فلک بوس عمارتیں سیکنڈوں میں زمیں بوس ہوگئیں، زمین کا لرزنا،بلڈنگوں کا ہلنا،سڑکوں کا پھٹنا،شیرخواربچوں کا موت کی نیند سونا،مردوخواتین کا لقمئہ اجل بننا درس عبرت ہے۔اللہ ہم سب کو دردناک عذاب سے محفوظ رکھے آمین