https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0NroqUuYNGGTH2mYYKS5KUkme9etQ5Eho9YMb6xroQV5gCiWfQPw8i7ExNfynQMR1l&id=100005179357995&mibextid=Nif5oz
*تقریباً 7 سالوں کے بعد آج ڈلیٹ کردیا*
زاہد چھیپا صاحب اور مرزا انجینئر میں مماثلت یوں بھی ہے کہ پہلے انھوں نے اہل حدیث سے تقرب حاصل کی، پھر جب یہاں متعارف ہوگئے تو پھر شہرت ثم شہرت کے لئے رافضیوں اینڈ نیم رافضیوں سے معانقہ کرلیا اور اُنھیں کے نظریات کی تشہیر کو ہدف بنا لیا، زمانۂ ماضی میں جب اِس ایپلیکیشن میں خیر کا پہلو غالب تھا تو ہم نے بھی انسٹال کیا، لوگوں میں تشہیر بھی کی، مگر جب عَقدی اور منہجی انحراف اور اُن کا رافضیوں سے گٹھ جوڑ دیکھا اور علماء کا اِس پر بروقت تنبیہ کرنے کو پایا تو آج تقریباً 7 سالوں کے بعد Islam360 کو ڈلیٹ کردیا، خالص ناموسِ صحابہؓ اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے.
تقبل اللہ منا ومنکم۔
لوگ سوال کرتے ہیں کہ اِس کا متبادل کیا ہے؟ متبادل ایک نہیں کئی ہیں، اور اگر متبادل نہ بھی ہو تو کتابیں تو موجود ہیں نا. اور اگر کتابیں بھی نہ ہوتیں تو کیا آپ صحابہؓ کے گستاخ کو دل میں جگہ دے دیتے؟ منہجِ سلف سے منحرفین کا ساتھ دے دیتے۔
مَیں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ اپنی موبائل سے فوراً Islam360 کو ریموو اور ڈلیٹ کریں۔ اور متبادل، بغیر ایڈ اور نان پرافٹ ایپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کریں۔
*🔵مکتبہ شاملہ اردو:*
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.shamilaurdu.android
*خصوصیات:*
1: حدیث کی 20 مشہور کتابیں اکثریت تخریج شدہ، صحت وضعف کے ساتھ۔
2: قرآن ترجمہ مع تفاسیر، تفسیر ابن کثیر، تیسیر القرآن، تیسیر الرحمٰن، ترجمان القرآن، تفسیر القرآن الکریم، احسن البیان، تفسیر سعدی اور بھی کئی۔
3: جلیل القدر سعودی، پا۔۔کستانی، ہندوستانی علماء کی ہر فن میں سیکڑوں کتابیں۔
4: الفاظ کے ذریعہ تلاش و سرچ کی سہولیت۔
5: حدیث نمبر کے ذریعہ حدیث تلاش کرنے کی سہولیت۔
6: کاپی پیسٹ کرنے کی سہولیت۔
اور بھی بہت کچھ۔
*🔵اشاعت الحدیث اردو:*
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.ishaatulhadith
*خصوصیات:*
1: شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی بہت ساری کتابیں اِس میں موجود ہیں۔
2: فقہی مسائل سرچ کرسکتے ہیں۔
3: سلسلۂ رجال کے متعلق بہت ساری معلومات تلاش کرسکتے ہیں.
4: اختلافی مسائل کو حق کے ساتھ کتاب وسنت کی روشنی میں تلاش کرسکتے ہیں۔
شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سے کچھ مسائل میں میرے اپنے کچھ تحفظات ہیں، اللہ تعالیٰ اُس میں خیر رکھے۔
*🔵حدیث وَن، Hadees One*
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.quranemajeedapp.org.tazkeer
*خصوصیات:*
1: تقریباً 10 احادیث کی کتابیں موجود ہیں۔
2: حدیث نمبر تک جانے کی سہولیت۔
3: اردو اور انگریزی ترجمہ۔
4: کسی بھی مسئلے کو قبول کرنے سے پہلے علماء سے ضرور رابطہ کریں۔
پرہیز: اِسی طرح Islam one ایپ ہے اُس کو استعمال کرنے سے بچیں۔
*🔵 الباحث الحدیثی عربی*
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.thedawah.hadith
*خصوصیات:*
1: عربی الفاظ لکھ کر تلاش کریں، بہت مفید ایپلیکیشن ہے۔
2: حدیث کی صحت وضعف کی وضاحت۔
3: حدیث پر کس نے حکم لگایا ہے، یہ بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
4: کتاب کا نام، صفحہ نمبر اور حدیث نمبر موجود ہے۔
5: اِس میں ایڈ نہیں آتا نیز تلاش کی ہوئی حدیث سیکنڈوں میں فراہم ہوتی ہے۔
6: حدیث کی تشریح بھی موجود ہے۔
*🔵الموسوعة الحديثية موسسة الدرر السنية، عربي*
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.zad.hadith
*خصوصیات:*
“الباحث الحدیثی” کی طرح یہ بھی ہے، مگر اِس میں آپشن زیادہ دیئے گئے ہیں، اور زیادہ کتابیں بھی ایڈ کی گئی ہیں۔
*🔵المكتبة الشاملة، عربي*
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arabdt.shamla
*خصوصیات:*
1: بےحد مفید ایپلیکیشن ہے۔
2: بڑے بڑے علماء یہ ایپلیکیشن استعمال کرتے ہیں۔
3: ہزاروں عربی کتاب اِس میں موجود ہے۔
4: جس کتاب کی ضرورت ہو آپ اُسی ایپ میں ڈاؤنلوڈ کرکے پڑھ سکتے ہیں۔
5: الفاظ لکھ کر اُسی کتاب میں تلاش کر سکتے ہیں۔
🔵 *الجامع الكتب التسعة، عربي*
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arabiait.sunna
*خصوصیات:*
1: اِس میں 9 مشہور اور معتمد احادیث موجود ہیں۔
2: الفاظ لکھ کر احادیث سرچ کرسکتے ہیں۔
3: عربی احادیث کو بشکلِ فوٹو پڑھنے اور دوسروں کو ارسال کرنے کے لئے “مشكاة النبوة” موجود ہے۔
4: “التقسيم الموضوعي” موجود ہے، آپ اُس کے ذریعہ موضوع کے اعتبار سے پڑھ سکتے ہیں۔
اِسی طرح متبادل بہت کچھ موجود ہیں بس آپ کے لئے ہلکا سا اشارہ کر دیا گیا ہے۔ مگر کسی بھی ایپلیکیشن کو استعمال کرنے کے بعد صرف اُسی پر منحصر ہوجانا اور اُسی کا حوالہ دینا درست نہیں ہے، کسی مسئلے کے لئے آپ ڈائریکٹ کتاب میں جائیں یا پھر کسی معتمد عالم سے دریافت کریں، ایپلیکیشن صرف مددگار ہوتی ہیں، مرجع کی حیثیت کتابیں اور معتبر علماء رکھتے ہیں۔
مَیں نے تو “اسلام 360” سے بہت سے فوائد حاصل کئے مگر اب اُس میں شر کا پہلو غالب ہونے کے بعد آج اُسے خیر باد کہہ دیا، اِس پر اللہ تعالیٰ سے نیکی و ثواب کی امید رکھتا ہوں۔
اللّهم إنّي أسألك الجنّة الفردوس.
*سعیدالرحمٰن عزیز سلفی*
تاریخ: 08/02/2023 بروز بدھ