مولانا اشفاق احمد سنابلی نے نیپال اردو ٹائمز کو بتایا کہ یہ پروگرام اس لحاظ سے اہم ہے کہ جمعیت کے زیراشراف معہد الاصلاح سے 12 حفاظ کی دستار بندی ہوگی اور خطیب الھند ونیپال علامہ عبدالرؤف رحمانی رحمہ اللہ کی تالیف کردہ کتاب نصرۃ الباری فی بیان صحۃ البخاری کا عربی ایڈیشن کا رسم اجراء بھی ہے، کتاب کی طباعت عربی طباعت ومجلد جیسی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام شیخ شمیم احمد ندوی کی زیر صدارت اور شیخ خالد رشید سراجی کی نظامت میں ہورہاہے۔پروگرام کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
