
نیپال سے امسال عازمین حجاج کے سفر کرنے اعلان رسمی طور پر حج کمیٹی نے کردیا ہے۔ جس میں سال 1444ھجری بموافق 2023 کےلئے کل 1119عازمین جارہے ہیں ۔
واضح رہے کہ حج کمیٹی نے اپنے جاری کردہ اعلان میں بتایا کہ کپلوستو،کیلالی،سرکھیت بردیا،دانگ،ارگھاکھانچی،نولپراسی پچھم،پالپا،سیانجا، کاسکی، گورکھا، چتون، تنہو، روپندیہی اور نواکوٹ (265) بکرمی سمبت 2080/02/16 کو سعودی عرب کے شہر جدہ کےلئے پہلا قافلہ روانہ ہوگا
✈️ (یکم جون 2023 فلائٹ کی تاریخ)
بانکے اور روپندیہی (240) بکرمی سمبت 2080/02/17 کو سعودی عرب کے شہر جدہ کےلئے روانہ ہوگا۔
✈️(02جون 2023۔ فلائٹ کی تاریخ)
روٹہٹ اور بارا (122) بکرمی سمبت 2080/02/18کو دوسرا قافلہ سعودی عرب کے شہر جدہ کےلئے روانہ ہوگا۔
✈️(03 جون 2023۔ فلائٹ کی تاریخ )
کاٹھمانڈو،پرسا،سرلاہی اور دھنوشا (132) بکرمی سمبت 2080/02/20 کو تیسرا قافلہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے لئے روانہ ہوگا۔
✈️(05جون 2023۔ فلائٹ کی تاریخ )
جھاپا ،مورنگ ،سپتری اور سنسری (288) بکرمی سمبت 2080/02/21 کو چوتھا قافلہ سعودی عرب کے شہر جدہ کےلئے روانہ ہوگا۔
✈️(06جون2023۔ فلائٹ کی تاریخ )
مہوتری،سرہا،سپتری اور بانکے (72) بکرمی سم2080/02/22 کو پانچواں سعودی عرب کے شہر جدہ کےلئے روانہ ہوگا۔
✈️(07جون 2023۔ فلائٹ کی تاریخ )
خیال رہے کہ مذکورہ بکرمی سمبت میں آپ عازمین مسجد گھنٹہ گھر کاٹھمانڈو میں حاضر ہوجائیں
اللہ تمام عازمین کے عزم کو شرف قبولیت سے نوازے اور حج کو قبول فرمائے سفرکے مصائب وآلام سے محفوظ رکھے آمین