ایک چمکتا تارہ جماعت اہل حدیث کا ٹوٹ گیا
فضيلة الشيخ محمد الاعظمى استاذ حديث اب نہ رہے
موت ایک ایسی حقیقت سے جس کا انکار کسی کے بس کی بات نہیں جو دنیا میں آیاہے اسے فانی دنیا سے ابدی دنیا کے لئے کوچ کرنا ہوگا
كل نفس ذاىقة الموت
آہ ! استاذ مشفق محمد الاعظمی کی وفات موت العالم موت العالم ہے آپ کا بدیل ملنا آسمان سے تارے توڑنے کے مترادف ہے۔ آپ جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن جو مشرقی یوپی کا قدیم ترین درسگاہ ہے اس میں استاذ حدیث تھے ، زندگی کا لمحہ بہ لمحہ شریعت اسلامیہ کی احیاء اور خدمت درس حدیث (صحیح مسلم) میں گزار دیا۔
فضيلة الشيخ جناب مولانا محمد الاعظمی سابق شیخ الجامعہ (جامعہ عالیہ عربیہ مئو)رحمہ اللہ فضیلةالشیخ جناب مولانا اسعد اعظمی (استاد جامعہ سلفیہ بنارس ) کے والد محترم تھے آپ کا انتقال ہو گیا ہے۔ إنالله وإناإليه راجعون، اللھم أغفرله وأرحمه.