منانگ ایئر کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئےہیں۔ کوشی پولیس آفس کے ڈی آئی جی راجیش بستولا نے تصدیق کی ہے کہ جائے حادثہ پر پانچ لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ایک عینی شاہد کانچا شیرپا نے لوکانتر کو بتایا کہ لوکلا سے کھٹمنڈو کی طرف آنے والا ہیلی کاپٹر سولوکھمبو کے لکھوپیکے دیہی میونسپلٹی وارڈ نمبر 5 میں واقع ایک قبرستان میں گر کر تباہ ہوگیا۔
ڈی آئی جی بستولا نے بتایا کہ آسائی نیراجن بسنیت کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر درخت سے ٹکرا گیا۔
ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 6 افراد اور 5 غیر ملکی مسافر سوار تھے۔
9N AMV کال سائن ہیلی کاپٹر پہاڑی پرواز سے غیر ملکیوں کو لیکر آرہاتھاتبھی واپسی کے دوران رابطہ منقطع ہو گیا،
لوکلا کے قریب سورکی سے 10:05پر پرواز بھرا اور 10:10پر رابطہ منقطع ہوگیا۔
(اتم پوکھریل نمائندہ لوکتانتر ڈاٹ کام کوشی )