استاذ الأساتذة محدث ابوالاجود محمد اعظمى جماعت کے لئے زبردست خسارہ اللہ نعم البدل عطا فرمائے دنیا بھر میں آپ کے تلامذہ موتیوں کی طرح بکھرے ہوئے ہیں جو دعوت توحید اور اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے سرگرداں ہیں۔ آپ ان عظیم شخصیتوں میں سے ایک ہیں جن سے شرف لقاء اور زانوئے تلمذ کےلئے ملک بیرون ملک سے متلاشیان علم حدیث تشنگی بجھانے آتے تھے،نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ بخآری اور مسلم کا آپ درس دیتے تھے ، طریقہ تدریس نرالہ تھا،کئی کتابوں کے مؤلف تھے علمی اور تحقیقی کاموں میں بڑی دلچسپی رکھتے تھے۔ آپ آسمان میں بکھرے ستاروں میں سے ایک تھے جو اندھیرے میں چراغ کا کام دیتے تھے، نیک خلیق ملنسار زھد وتقوی اوصاف حمیدہ کے مالک تھے، آپ کی وفات سے اہل علم طبقہ میں مایوسی کا سما ہے اللہ بال بال مغفرت فرمائے بشری لغزشوں کو درگزر فرمائے دینی دعوتی تصنیفی تدریسی اور تحقیقی خدمات کو شرف قبولیت بخشے آمین