صلاح الدین لیث محمد نیپالی
مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی نیپال ۔



سعودی عرب کا یہ طرۂ امتیاز رہا ہے کہ ہمیشہ عالم اسلام اورعالم انسانیت کا خاص خیال رکھا ہے اور جب بھی پوری دنیا میں کوئی مسئلہ رونما ہوا فوری طور پر اس کے ازالہ کے لئے اہم شخصیات کے رائے مشورے سے اس کا مثبت حل تلاش کیا ہے ۔فللہ الحمد والمنہ ۔
آج جب کہ پوری دنیا میں شرک وبدعات کابول بالا اور منہج سلف صالحین سے دوری ہے ایسے پرفتن دور میں عالم اسلام پر نبض پر نظر رکھنے والے وزارت برائے اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ حفظہ اللہ تعالیٰ نے ایک عالمی دینی کانفرنس بنام ( دینی امور اور افتاء سے عالمی اہم شخصیات سے تبادلہ خیال )رواں ماہ 13/14تاریخ میں انعقاد کر کے مملکت سعودی عرب اور وزارت برائے اسلامی امور کا نام روشن کردیا ہے اس کانفرنس میں 85 ممالک سے تعلق رکھنے والے 150 عالم دین، مفتیان کرام اور اسلامی محققین شریک ہوئے ہیں۔
یہ کانفرنس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت اور وزیر وزارت برائے اسلامی امور کی نگرانی میں منعقد ہوئی ہے جس میں پوری دنیا سے اسلامی امور کے اہم شخصیات واصحاب حل وعقد تشریف فرما ہیں جہاں وہ وقت کے اہم وحساس موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے کسی نتیجہ پر پہنچ کر قراردادیں پاس کریں گے ان شاء اللہ تعالیٰ ۔
اس پر مسرت وبیش بہا موقع پر مملکت سعودی عرب اور اس کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز وولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزارت برائے اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ حفظہم اللہ تعالیٰ اور دیگر ذمہ داران کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا گوں ہوں کہ رب العالمین مملکت توحید اور پاسبان مملکت سعودی عرب کی حفاظت فرمائے اور ان کی تمام تر کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازے اور حاسدین کے شرورو فتن سے محفوظ رکھے آمین یارب العالمین ۔
صلاح الدین لیث محمد نیپالی
مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی نیپال ۔