

__________congratulation___________
نیپال کرکٹ ٹیم 🏏 نے پاکستان سے مقابلہ کرکے تجربہ حاصل کیا۔ ایسی شکست سے کبیدہ خاطر نہیں ہونا چاہئے ۔ اتنی بڑی ٹیم اور عالمی پیمانے پر مقبول اس سے مقابلہ کے لئے میدان میں ہونا اور انکے بکٹ کو جھپٹنا کوئی معمولی کام نہیں، یہ انکی جرآت مندی،اور بلند عزائم اور حوصلے کی بین ثبوت ہے۔
نیپال کو 🏏 کرکٹ سے ہمیشہ دور سمجھا جاتا تھا لیکن ایک مدت سے گرنے والے اور گاؤں علاقوں کے کھیت کھلیان میں طبع آزمائی کرنے والے نیپال کے ستارے بن گئے اور نیپالیوں کے دلوں کی دھڑکن بھی۔
بروز بدھوار 30اگست جو شروعاتی مقابلہ نیپالی کرکٹرز کا پاکستانیوں کے ساتھ ہوا اس میں پاکستان نے 238رن سے شکست تو دی مگر نیپالی کرکٹرز نے ان سے کیا سیکھا وہ انہیں کو پتہ ہوگا البتہ یہ ابتدائی ایام ہیں مستقبل تابناک ہوگا۔
جب نیپال کی ٹیم پاکستان کے مقابلے کھڑی تھی پوری دنیا کی نگاہیں نیپالیوں کے جہد مسلسل اور کھیل میدان میں انکے حرکات و سکنات پر مرکوز تھی۔
ایشیا کپ۔ 2023 میں نیپالی کرکٹرز کی شرکت ہی باعث فخر کی بات ہے ۔ اب اگلے مقابلے میں استحکام اور گزرے کل کے تجربات سے فایدہ ضرور ہوگا۔