استاد الاساتذہ جناب مولانا سالک بستوی ایم اے رحمہ اللہ مقام غوری بجہا بازار سدھارتھ نگر 

شاعر اسلام تھے استاد سالک بستوی

نیک سیرت نام تھے استاد سالک بستوی

نظم استقبالیہ اسٹیج پر لکھتے تھے وہ

رب کے اک انعام تھے استاد سالک بستوی

موت کی سن کر خبر آنکھیں ہوئی ہیں اشکبار

قوم کے اک بام تھے استاد سالک بستوی

حمد نعت و نظم وہ کہہ کر گئے ہیں بےشمار

ایک فیض عام تھے استاد سالک بستوی

ان کا گرویدہ ہوا ہے جو ہوا ہے ہم کلام

وہ گل گلفام تھے استاد سالک بستوی

یا الٰہی جنت الفردوس ہو اعلی مقام

خلق کے پیغام تھے استاد سالک بستوی

صرف غوری کے نہیں تھے شادؔ وہ چشم و چراغ

ملک کے کہرام تھے استاد سالک بستوی

شادؔ حشمت نیپالی