مملکت سعودی عرب کی “یوم تاسیس” کی تاریخ تین صدیاں پرانی ہے۔پہلی سعودی ریاست سنہ 1139ھ مطابق سنہ1727ء ماہ فروری میں امام محمد بن سعود رحمہ اللہ کی حکیمانہ قیام ریاست کی یاد میں  بطور یوم تاسیس کا جشن منایا جاتا ہے اس کا دستور روز اول ہی سے قرآن و سنت ہے اور اسی پر آج تک عمل کیا جاتا ہے اسی کی بدولت سماجی، سیاسی، معاشی اور ثقافتی میدانوں میں شاندار کارکردگی ادا کرتی چلی آرہی ہے۔
سعودی حکومت کی ہمہ جہت خدمات کی عالم میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔
فرماں روائے مملکت توحید سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ نے 2023 کے حکم نامے میں ہرسال 22 فروری کو مملکت توحیدکی”یوم تاسیس” منائے  جانے کا رسمی اعلان کیا۔ اس مناسبت سےملک بھر میں سرکاری چھٹی ہوا کرے گی۔
اسی یوم تاسیس کی مناسبت سے مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی نیپال کے تمام ذمہ داران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہم اللہ اور مملکت کے جملہ امراء ‘ملوک’ اعیان مملکت اور علماء و فقہاء اور سعودی عوام سب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ فجزاھم اللہ تعالٰی عنا احسن الجزاء
اللہ تعالی سے ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی سعودی عرب میں ہمیشہ امن وامان قائم و دائم رکھے اور اسے  شاد و آباد رکھے’ اور اسے حاسدین کے حسد شر انگیزوں کے شرورو فتن سے محفوظ رکھ .آمین