


سعودی عرب دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس کا دستور قرآن و سنت ہے جو شرک و بدعت کے غلاظتوں سے بالکل پاک و صاف ہے جس کی وجہ سے مملکت توحید ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار ملک نیپال کے معروف داعی “مولانا صلاح الدین لیث المدنی” صدر “مرکز الصفاء الاسلامی” نے کیا آپ نے مزید کہا کہ حرمین شریفین بھی اسی ملک میں ہے جہاں کی زیارت کرنے والے حجاج و معتمرین کو وہاں کی حکومت ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی پوری جدوجہد کرتی ہے اور اس کے لیے اچھا خاصہ رقم خرچ کرتی ہے سعودی حکومت ایک ایسی حکومت ہے جو اپنے نمایاں کارناموں کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں گھر کر چکی ہے اس حکومت کے عظیم کارناموں میں سے ایک بے مثال کارنامہ یہ بھی ہے کہ یہ حکومت ہر سال پوری دنیا سے اپنے خرچ پر ہزاروں کی تعداد میں دانشوران قوم و ملت کو حج و عمرہ کی دعوت دیتی ہے اور تمام اخراجات حکومت خود برداشت کرتی ہے ان کے لیے اعلی سے اعلی مہمان نوازی کا اہتمام کرتی ہے جس میں ہمارے ملک نیپال اور ہمارے پڑوسی ملک ہندوستان سے بھی ہر سال کچھ لوگ شاہی مہمان بن کر حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں ۔ رب العالمین کا فضل و کرم ہے کہ اس سال بھی ملک نیپال سے ایک وفد عمرے کی ادائیگی کے لیے تربھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کاٹھمانڈو نیپال سے روانہ ہو چکا ہے جس کا امیر “زاہد آزاد جھنڈا نگری” کو بنایا گیا اور ان کے ہمراہ “عبدالوہاب” ، “ارشد مرزا بیگ” اور ان کی اہلیہ ” فاطمہ مرزا” بیٹے عزیزم “مرزا امان” اور اسی طرح سے “انیس انصاری” ، “کلام الدین راعین” ، “مومنہ بیگم” ، “مسکان خاتون” ، “شہناز خاتون” ، “اسماء بانو” ، انجینیئر “جاوید عالم” ، “کریم اللہ” ، “ساحل انصاری” وغیرہ موجود ہیں
اللہ تعالی سبھوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن عزیز واپس لائے ۔ اور رب العالمین تو سعودی حکومت کے خدمات کو شرف قبولیت سے نواز اور ہر ترقی سے سرفراز کر ، حاسدین کے حسد اور مکر سے محفوظ رکھ آمین