کھٹمنڈو – صدر رام چندر پوڈیل نے منگل کی شام قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا، امیر قطر نیپال کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ اس موقع پر مختلف ثقافتی جھلکیاں بھی پیش کی گئیں۔
خاتون اول سویتا پوڈیل، نائب صدر رام سہائے پرساد یادو، وزیر اعظم پشپ کمل دہال، اسپیکر دیوراج گھمیرے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر نارائن پرساد دہال عشائیے میں موجود تھے۔ اسی طرح عشائیہ میں چیف جسٹس، سابق وزرائے اعظم، نائب وزرائے اعظم، وزراء، اراکین پارلیمنٹ، صنعتکاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔
قطر کے امیر آل ثانی صدر پوڈیل کی دوستانہ دعوت پر نیپال کے دو روزہ سرکاری دورے پر بتاریخ 23 اپریل 2024   سہ پہر تریبھون ہوائی اڈے پر اترے۔ صدر پوڈیل نے ایئرپورٹ کے خصوصی کمرے میں ان کا استقبال کیا۔ قطر کے امیر ایئرپورٹ سے راشٹرپتی بھون شیتل نواس پہنچے۔ صدر پوڈیل اور قطر کے امیر سمیت ایک وفد کے درمیان شیتل نواس میں دو طرفہ ملاقات ہوئی۔آج بروز بدھ بتاریخ 24اپریل2024  کو دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقاتوں کا شیڈول ہے۔