کاٹھمانڈو/ابوسعید محمدھارون انصاری

جمعیۃ السلام للتنمیہ الاجتماعیۃ کاٹھمانڈو نیپال کے زیر اہتمام ایک مثالی پروگرام بعنوان ” ملتقی برائے اساتذۂ مکاتب اسلامیہ ،روپندیہی نیپال بمقام مسجد السلام غلہ منڈی بھیرہوا ، نیپال منعقد ہوا، جس میں ضلع روپندیہی کے گردونواح میں قائم مکاتب میں خدمات انجام دے رہے اساتذۂ کرام کے علاوہ علاقے کے علماء افاضل نے کی شرکت کی۔
ملتقی کا آغاز تلاوت رب رحیم کے قرآنی آیات سے ہوا،جبکہ نظامت کا فریضہ معہدالاصلاح مرجادپور کے صدر المدرسین محمد سعی عالیاوی نے انجام دی اور بحیثیت صدرِ ملتقی جمعیۃ السلام للتنمیہ الاجتماعیۃ کے صدر شمیم الرحمن عبدالغفور اثری تھے۔
علماء وافاضل نے مسجد السلام میں اساتذہ کرام کو خطاب کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اساتذہ کرام کی تنخواہوں میں اضافے کی اشد ضرورت ہے، سلفی جامعات سے فارغ التحصیل علماء کرام جماعت اسلامی سے بری تیزی کےساتھ جڑ رہے ہیں جس پر افسوس کا اظہار کیا گیا، شیخ محفوظ الرحمن مدنی نے کہا کہ کتاب وسنت ہی ہمارا منہج ہے صحیح احادیث پر عمل کرنا ہمارا شعار ہے ، شیخ ضمیر احمد مدنی نے کہا کہ علماء کو وراثت میں دعوۃ الی اللہ کا فریضہ ملا ہے لہذا علماء کرام امرونواہی پر خود کار بند ہوں اور دوسروں کو اس کی ترغیب۔
مولانا مشتاق سلفی نے اداروں کی زبوں حالی اور نصاب تعلیم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا  بچوں کو ماڈرن بنایاجائے،یونیفارم کوڈ دیاجائے، جدید قسم کابلیک بورڈ استعمال کیاجائے جس پر مارکر سے لکھنا اور مٹانا آسان ہو،کچھ جگہوں پر تبدیلی آئی ہے جو مستحسن قدم ہے، پرانے طور طریقوں کو بدلا جائے تپائی پر بیٹھ کر پڑھنے کا انتظام کیاجائے ، نصاب تعلیم میں تبدیلی لائی جائے، عزیز طلباء کو انکی کامیابی پر ہمت افزائی کی جائے،ناکام طلباء کی کمی کمزوری کو دور کرنے اور پڑھائی محنت کی جانب رغبت دلائی جائے۔
مولانا شمس الدین مدنی  ملتقی سے اساتذۂ مکاتب اسلامیہ کو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جماعت اسلامی امارت چاہتی ہے، آیات قرآنیہ کا غلط ترجمہ پیش کرتی ہے مثلا سورہ ملک کی پہلی آیت جس میں “بیدہ” کا تذکرہ ہے مگر جماعت اسلامی اس بات کو تسلیم نہیں کرتی بلکہ “قبضہ قدرت” ترجمہ کرتی ہے ، انہوں نے کہا یہ تنظیم جہاں بھی اپنے پر کو کھولی اور جماپائی اس ملک کا شیرازہ بکھر گیا،جمعہ کے خطبوں میں توحید کے موضوع پر گفتگو کی جانی چاہئے، بچوں،نوجوان نسل اور بزرگوں کو جماعت اسلامی کے حقیقی چہرے کو دکھاناچاہئے، تاکہ بھولی بھالی عوام انکے مکرو فریب کا شکار نہ ہوسکیں،سلفی اداروں کے فارغین چند پیسوں کی لالچ میں اپنے ضمیر کا سودا کر بیٹھتے ہیں انہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے کتاب وسنت پر عمل کرنا چاہئے۔
صلاح الدین لیث محمد مدنی ناظم جمعیت اہل حدیث روپندیہی نیپال نے ملتقی کی افادیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سال میں کم از کم دوبار ضلعی پیمانہ پر ہونے چاہئے،جمعیت السلام کو یہ شرف حاصل ہے کہ یہ ہمیشہ اس طرح کے تکریمی پروگرام کا انعقاد کرتی رہتی ہے اور علماء دعاۃ کے مابین ان کی تشجیع قلب کے کچھ نہ ہدیہ پیش کرتی رہتی ہے۔
اس ملتقی میں مشہور خوش لحن خطیب پرویز ریاضی نے شرکت کی اور اساتذۂ مکاتب اسلامیہ کو گرانقدر مفید مشوروں سے نوازا اور انکے تدریسی دعوتی سرگرمیوں کو سراہا۔
ملتقی میں منتخب 25 اساتذہ کے مابین بیگ،کتابوں کا سیٹ اور نقد پیش کرکے انکی تکریم کی گئی اسی طرح محاضرین کو بھی کتابوں کا سیٹ اور بیگ سے نوازا گیا۔