
*صلاح الدین لیث مدنی*
*مرکز الصفا الاسلامی نیپال*
*ضیوف الرحمن کی اپنے وطن با سلامت واپسی پر خادم الحرمین و الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہ اللہ کی بارگاہ میں گلدستہ شکر و امتنان :*
سابقہ روایات کی طرح امسال بھی پہلے سے بھی کثیر تعداد میں پوری دنیا سے حجاج کرام نے مکہ مکرمہ پہنچ کر فریض حج بیت اللہ پورے امن و امان کے ساتھ ادا کیا۔
حجاج کرام کے لیے اعلی اور بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ پرامن اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کا سہرا رب ذوالجلال کی توفیق کے بعد خادم الحرمین و الشریفین *ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہما اللہ* کے سر جاتا ہے جنہوں نے ضیوف الرحمن کی حفاظت کے لیے مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز ، دشمنوں کے حملوں سے بچانے کے لیے مضبوط دفاعی سسٹم ، صحیح طریقے سے حج ادا کرنے کے لیے علماء کرام کی ٹیم کو تعینات کیا اور دشمنان اسلام جو اس مبارک موقع پر حرمین کے اندر فتنہ و فساد مچانے کی کوشش کرتے ہیں اور حجاج کرام کو زک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑی اور ان کے منصوبوں پر پانی پھر گیا۔
ہم رب کائنات کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ الہ العالمین حجاج کرام کے حج کو قبول فرمائے اور مملکت سعودی عرب اور وہاں کے حکمرانوں کو حاسدین کے حسد اور شرپسندوں کے شر و فتن سے محفوظ رکھے اور انہیں دین اسلام کی خدمت میں ہمہ تن گوش رہنے کی توفیق دے امین