دو روزہ علمی ریفریشن کورس بحسن و خوبی اختتام پذیر


مورخہ 14/ 15 جولائی 2024 بروز اتوار اورسوم وزارة الشؤون الإسلاميةو الدعوة والارشاد مملکت سعودی عرب کے   تعاون سے جامعہ سراج العلوم سلفیہ جھنڈا نگر نیپال کی نگرانی میں دو روزہ ریفریشن کورس LUMBANI RESORT CHANRAUTA  کے شاندار ہال میں منعقد ہوا یہ دورہ علمیہ  چار نشستوں پر مشتمل تھا پہلی نشست کی صدارت فضیلۃ الشیخ  شمیم احمد ندوی ناظم اعلی جامعہ سراج العلوم السلفیۃ جھنڈا نگر نیپال نے فرمائی  جب کہ نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر عبدالغنی القوفی حفظہ اللہ نے نبھائی اور مہمان خصوصی کے طور پر عالی جناب ارجن کمار کیسی وزیر جنگلات لمبنی پردیس تشریف فرما تھے’نشست کا آغاز جامعہ سراج العلوم السلفیہ کے ایک طالب علم  کی تلاوت قران مجید سے ہوا اس کے بعد نیپال کا قومی ترانہ پیش کیا گیا پھر جامعہ سراج العلوم کا ترانہ بھی جامعہ کے طلبہ نے پیش کی بعدازاں فضیلۃ الشیخ شمیم احمد ندوی حفظہ اللہ نے تمام مشارکین کا بالخصوص مسجد قباء کے امام و خطیب پروفیسر ڈاکٹر محمد بخیت ردہ الحجیلی حفظہ اللہ کا پرتپاک استقبال اور ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیپال میں آپ کی آمد پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ان کے بعد فضیلۃالشیخ انعام اللہ بن محمد شفیق مدنی حفظہ اللہ نے افتتاحی کلمات پیش کی پھر ڈاکٹر محمد بخیت ردہ الحجیلی حفظہ اللہ نے تاثراتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے لوگ بہت اچھے ہیں اور بڑے مہمان نواز ہیں جس انداز میں انہوں نے میرا استقبال کیا گویا گلدستہ نہیں اپنے دل نکال کے رکھ دیئے ہوں مزید برآں یہاں کے لوگ قومی اور مذہبی اختلاف کے باوجود آپس میں بڑی محبت اور میل جول سے رہتے ہیں ان کے اندر کبھی بھی کسی طرح کا کوئی بھید بھاؤ اور تعصب نہیں دیکھا گیا ہے’ اخر میں مہمان خصوصی جناب ارجن کمار کیسی نے اپنی تاثراتی کلمات میں تمام مشارکین کا خیر مقدم کیا بالخصوص ڈاکٹر محمد بخیت  الحجیلی حفظہ اللہ کی آمد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا مہمان خصوصی میں نہیں اصل مہمان ڈاکٹر صاحب ہیں جو  اتنے بڑے عالم اور پروفیسر ہیں انہیں کے دعائیہ کلمات پر  نشست کےاختتام کا اعلان کیا گیا ‘پھر 15 منٹ بعد دوسری نشست کا اغاز جامعہ کے طالب علم نے قران مجید کی چند آیات کے ذریعہ کی اور نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر شہاب الدین المدنی حفظہ اللہ نے انجام دی’اس کے ڈاکٹر محمد بخیت ردہ  الحجیلی حفظہ اللہ نے مجدد دعوت توحید محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی کتاب اصول ستہ کا درس بڑی ہی شرح وبسط کے ساتھ پیش کیا-
پھر ظہرانہ کے بعد عصر تک پروگرام موقوف رہا  بعد نمازعصر تیسری نشست کی ابتداء فضیلۃ الشیخ انعام اللہ بن محمد شفیق مدنی کی نظامت میں قرآن مجید کی تلاوت کے ذریعہ  ہوا اس کے بعد ڈاکٹر محمد بخیت الحجیلی حفظہ اللہ نے محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی کتاب “عقيدة أهل السنة والجماعة” کا درس دیاجس میں  آپ نے أهل السنة والجماعة  سے مراد  کون ہیں? نیز ان کے عقائد وعبادات کا ماخذ و مصدر کیا ہیں? انکی تعریف نصوص شرعیہ سے پیش کرتے ہوئے  کہا کہ یہی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ ہیں اس کے بعد جامعہ کی عالی شان مسجد میں طلبہ سے مخاطب ہوئے اس دورے کی آخری نشست 15 جولائی2024 اٹھ بجے منعقد ہوئی جس میں نظامت کی فرائض شیخ پرویز محمد یعقوب المدنی حافظہ اللہ انجام دے رہے تھے تلاوت کلام اللہ کے ذریعہ اس نشست کا اغاز ہوا اس کے بعد دکتور الحجیلی حفظہ اللہ نے عقیدے کی معروف و مشہور کتاب “عقیدہ طحاویہ” ابو جعفر طحاوی رحمہ اللہ کا درس دیا جس میں اپ نے بتایا دین اور اصول دین کیا ہے ?ایمان کا معنی کیا ہے ?اخر میں کہا کہ کتاب و سنت ہی اصل ماخذمصدر ہیں لہذا اسی کو لازم پکڑنا ہے کیونکہ آخرت میں جزا و سزا اسی پر موقوف ہیں درس کے بعد شیخ امر الدین ریاضی حفظہ اللہ کی نظامت میں شیخ منظور احمد مدنی شیخ عبدالقیوم المدنی شیخ انعام اللہ بن محمد شفیق مدنی حفظہم اللہ نے کلمات تاثرات پیش کیا بالخصوص شمیم احمد خان ندوی حفظہ اللہ نے تمام مشارکین کا صمیم  قلب سے شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی ڈاکٹر الحجیلی حفظہ اللہ کو ہدیہ تشکر شیلڈ کی صورت میں پیش کی اس کے بعد تمام مشارکین کے مابین “شھادۃ حضور” ایک ہینڈ بیگ تقسیم کئے گئے اس کے بعد اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  میں اللہ رب العالمین کا شکر گزار ہوں جس کے فضل و کرم سے یہ پروگرام پایہ تکمیل کو پہنچا اس کے بعد وزیر وزارۃالشؤون  الاسلامیہ والدعوۃ والارشاد ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ حفظہ اللہ اور الملحق الدینی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر ناصر بن بدر العنزی حفظہ اللہ کے بھی شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے یہ علمی پروگرام منعقد ہوا-
اس دورہ علمیہ میں ضلع روپندیہی اور کپل وستو  کے مدارس کے اہم ذمہ داران نیز جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے طلبہ اور جامعہ سراج العلوم کے اساتذہ اور طلبہ بھی شریک رہے
اس دورہ علمیہ پر مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی نیپال کے تمام ذمہ داران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہم اللہ’وزیر وزارۃالشؤون الاسلامیہ والدعوۃ والارشاد ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ حفظہ اللہ اور الملحق الدینی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر ناصر بن بدر العنزی حفظہ اللہ اور دیگر مشارکین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی سعودی عرب میں ہمیشہ امن وامان قائم و دائم رکھے اور اسے شاد و آباد رکھے’ حاسدین کے حسد شر انگیزوں کے شرورو فتن سے محفوظ رکھے .آمین