خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی 5 اگست کووزارت اوقاف اور اسلامی امور کی نویں کانفرنس کا انعقاد


خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ کی زیر نگرانی وزارت اوقاف اور اسلامی امور ان شاء اللہ 28 محرم الحرام تا یکم صفر 1446ھ مطابق 3 تا 5 اگست 2024ء مکہ مکرمہ میں متعدد اسلامی ممالک میں اوقاف اور اسلامی امور کے وزراء کی نویں کانفرنس زیر عنوان” اعتدال پسندی کے اصولوں کو فروغ دینے اور اس کی اقدار کو مستحکم کرنے میں وزارات اوقاف اور اسلامی امور کا کردار” منعقد ہوگی’اس کانفرنس میں کل 60 سےزائد ممالک کے وزرائے اوقاف و اسلامی امور، مفتیان کرام اور اسلامی کونسلوں کے سربراہان شرکت کریں گے، جس میں اعتدال کے اصولوں کو فروغ دینے میں اسلامی امور و اوقاف کی وزارتوں کے کردار سے متعلق موضوعات پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کریں گے۔
اس عظیم الشان منعقد ہونے والے کانفرنس پر عزت مآب وزیر الشؤون الإسلامية والدعوۃ والارشاد ، کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین فضیلۃ الشیخ عزت مآب وزیر ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ حفظہ اللہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہما اللہ کا اس مہتم بالشان کارنامے کی طرف توجہ مبذول کرانے کا شکریہ ادا کیا۔
اس کانفرنس کا اہم مقصد یہ ہے کہ  اسلامی ممالک کے درمیان  یکجہتی کو مضبوط کرنا، دعوت وارشاد، اوقاف اور اسلامی امور کے شعبوں میں اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینا’قرآن مجید اور سنت رسولﷺ کے مطابق
مذہبی گفتگو کے تصور کو درست کرنے کے لیے ہر طرح کی جدوجہد اور کوششیں کرنا اور اس کے بعد سلف صالح کے پیش رو کی طرف سے مساجد کے احترام اور مقامات مقدس کی  تحفظ کے لئے کام کرنے کے لئے رکن ممالک کے درمیان عہدوں کو مربوط و مضبوط کرنا،اور بیرون ملک میں اسلامی تنظیموں، اداروں،اور مراکز کے ساتھ تعلقات کی حمایت کرنا تاکہ وہ اپنے اسلامی مقاصد کو انجام دے سکیں، اور دوسرے ممالک میں اسلامی اقلیتوں کو ان کے عقائد و منہج کی بقاء و تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں میں تعاون اور ہم آہنگی پیدا کریں۔ اور ان معاشروں میں پائی جانے والی ایمان ‘شناخت اور ثقافت کو مضبوط و مستحکم کرسکیں اور اسلامی امور سے متعلق معلومات اور تجربات کا تبادلۂ خیال کرنا ہے –  
اس کانفرنس کے اہداف ومقاصد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مساجد کی تعمیرونگرانی میں تکنیکی اور تعمیراتی وضاحتیں’ائمہ و خطباء مساجد ‘مؤذنین و مبلغین اور ان کے سپردکردہ پروگراموں کی تقرری ‘بلا علم اور منہج سلف صالحین سے ہٹ کر فتوی بازی کے بھیانک خطرات اور اس کے مسلم معاشرے پر منفی اثرات ‘جدید وسائل اعلام و ذرائع ابلاغ سے فائدہ اٹھانے اور اس کے خطرات و سنگینیوں سے روکنے میں وزارت اوقاف واسلامی امور کا اہم کردار کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جانا بھی شامل ہے.
اس عظیم کانفرنس کے انعقاد پر مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی نیپال کے تمام ذمہ داران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہم اللہ اور کانفرنس کے رئیس فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ حفظہ اللہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی سعودی عرب میں ہمیشہ امن وامان قائم و دائم رکھے اور اسے شاد و آباد رکھے’ حاسدین کے حسد شر انگیزوں کے شرورو فتن سے محفوظ رکھے .آمین