
جمعیة التوحيد الخیریة بجوا كپلوستو نیپال

انعام اللہ محمد شفیق مدنی
جمعیة التوحيد الخیریة بجوا كپلوستو نیپال
____________
مکہ مکرمہ میں چوالیسواں انٹرنیشنل مسابقہ حفظ و تفسیر قرآن مجید نہایت ہی تزک و احتشام سے منعقد ہوا جس میں 123/ ملکوں کے 174/طلبہ شریک ہوئے، سعودی حکومت کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہ اللہ کی سرپرستی رہی اور تنظیم و ترتیب کی مکمل ذمہ داری وزارت برائے اسلامی امور و دعوت کی فیکلٹی کو سونپی گئی۔ سبھوں نے مسابقہ کو کامیاب بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑا اور مسابقہ اختتام کو پہونچا۔ مسابقہ میں جن خوش نصیب طلبہ نے پوزیشن حاصل کی ان ناموں اور انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے:
پہلا زمرہ: قرآت سبعہ کے ساتھ مکمل قرآن حفظ مع تجوید ۔
پہلی پوزیشن: سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے حافظ سعد بن ابراہیم بن حمد رویتع (پانچ لاکھ سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: نیجیریا کے حافظ ناصر ابراہیم محمد (ساڑھے چار لاکھ سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: اردن کے حافظ ضیاء ظلال فتحی ابراہیم (چار لاکھ سعودی ریال)
دوسرا زمرہ: مکمل قرآن کریم کے حفظ کے ساتھ ساتھ مفردات قرآن کے معانی و تفاسیر ۔
پہلی پوزیشن: سعودی عرب کے حافظ جابر بن حسین بن سفر المالکی(تین لاکھ سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: نیجیریا کے حافظ عبداللہ ثالث إيه (دولاکھ پچھتر ہزار سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: جزائر کے حافظ براہیمی رضوان (دو لاکھ پچاس ہزار سعودی ریال)
تیسرا زمرہ: مکمل قرآن کریم حفظ مع تجوید
پہلی پوزیشن: بنگلادیش کے حافظ انس بن عتیق (دو لاکھ سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: فلپین کے حافظ مظاہر شعیب ببطو (ایک لاکھ نوے ہزار سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: لیبیا کے انس ابراہیم مصباح(ایک لاکھ اسی ہزار سعودی ریال)
چوتھی پوزیشن: یمن کے حافظ ہشام سعید احمد بکورہ (ایک لاکھ ستر ہزار سعودی ریال)
پانچویں پوزیشن: مالی کے حافظ سلیمان سیلا (ایک لاکھ ساٹھ ہزار سعودی ریال)
چوتھا زمرہ: پندرہ پارہ حفظ مع تجوید
پہلی پوزیشن: بنگلادیش کے حافظ معاذ محمود (ایک لاکھ پچاس ہزار سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: فلسطین کے حافظ عبادہ نور الدین محمد ریحی سلطان (ایک لاکھ چالیس ہزار سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: انڈونیشیا کے حافظ احمد فرحان (ایک لاکھ تیس ہزار سعودی ریال)
چوتھی پوزیشن: مالی کے حافظ محمد محمد نوری (ایک لاکھ بیس ہزار سعودی ریال)
پانچویں پوزیشن: امریکہ کے حافظ الیاس احمد فارح(ایک لاکھ دس ہزار سعودی ریال)
پانچواں زمرہ: پانچ پارہ حفظ مع تجوید
پہلی پوزیشن: لاریونیون کے حافظ بلال احمد سلیمان (پینسٹھ ہزار سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: المانیا کے فنیب صادق (ساٹھ ہزار سعودی ریال )
تیسری پوزیشن : آسٹریلیا کے حافظ علی عمران عبداللہ (پچپن ہزار سعودی ریال)
چوتھی پوزیشن: میانمار/ برما کے حافظ توت میات آو (پچاس ہزار سعودی ریال)
پانچویں پوزیشن: بوسنیا کے حافظ محمد مصطفی غربو (پنتالیس ہزار سعودی ریال)
اللہ تمام طلبہ کے دلوں کو قرآن مجید اور اس کی روشن تعلیمات سے جوڑ دے۔ مملکت سعودی عرب کے اس روشن اور عظیم کارنامہ کو شرف قبولیت بخشے۔ خادم حرمین شریفین خادم کتاب و سنت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہ اللہ ورعاہ اور دینی و دعوتی امور کے عزت مآب وزیر جناب عبد اللطیف آل الشیخ/ حفظہ اللہ اور جملہ کارکنان کو دونوں جہاں میں کامیابی سے ہم کنار کرے۔ سعودی حکومت کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے اور مزید دین اسلام اور باشندگان مملکت سعودی عرب سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کی خدمت کی توفیق ارزانی نصیب کرے۔ آمین ۔