ہارون انصاری(این یو ٹی)

کھٹمنڈو۔ وزیر اعظم کے پی شرما اولی، سابق وزیر اعظم اور نیسپا کے چیئرمین ڈاکٹر۔ بابورام بھٹرائی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم اولی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا،اورسابق وزیر اعظم بھٹرائی نےعبوری انصاف کے قانون پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
بھٹرائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اولی نے لکھا، ‘میرے دوست، سابق وزیر اعظم بابورام بھٹرائی جی سے  ملاقات ہوئی۔ مزید انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے عبوری انصاف کے قانون سازی پر مبارکبادی پیش کی۔نیز سیاسی مو‌ضوع پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔