
















ھارون انصاری ۔۔۔
کاٹھمانڈو: ملک بھر میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ہونے والی آفت میں 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صرف کاٹھمانڈو وادی میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گھروں پر سخت بارش کے باعث 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وادی سے باہر مختلف اضلاع میں 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مسلح پولیس فورس کے شریک ترجمان شیلیندر تھاپا کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے وادی میں 23 اور وادی سے باہر 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 11 دیگر لاپتہ ہیں۔
مسلح پولیس فورس نیپال نے آفات سے نمٹنے کے لیے 1,947 سیکورٹی اہلکاروں کو متحرک کیا ہے۔ 162 مقامات پر جسمانی نقصان ہوا ہے۔ مسلح پولیس نے وادی کے مختلف مقامات پر سیلاب اور ڈوبنے والے شہریوں کو بچانے کے لیے 23 رافٹنگ بوٹس کو متحرک کیا ہے۔
شریک ترجمان تھاپا نے بتایا کہ مسلح ٹیم نے 760 افراد کو بحفاظت بچا لیا۔ کھٹمنڈو میں 9، للت پور میں 9، بھکتاپور میں 5 اور کاوریپالنچوک میں 6، پنچتھر اور دھنکوٹا میں 2، جھپا اور دھاڈنگ میں 1-1 کی موت ہوئی۔
بھکتا پور کے مدھیہ پورتھیمی میونسپلٹی-1 لوکانتھلی میں سشما بی پی کوئرالا آئی انسٹی ٹیوٹ میں پانی کے رک جانے کے بعد زیر علاج 18 معذور بچوں کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
سمری مائی گاؤں پالیکا وارڈ نمبر 5 کے تیواری کی گاڑی گوتم بدھ انٹر نیشنل ہوائی اڈے پاس ڈوب گئی جس کو نکالنے کے لئے پولیس عملہ تیاری میں جٹی ہوئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی مطابق ملک بھر میں سیلاب سے بچاؤٹیم 20 سے زیادہ تعینات ہے جو اپنے فریضہ کی انجام دہی میں کوشاں ہیں۔ کوشی بیرج بھی خطرے کے نشان کے اوپر چل رہی ہے ، کوشی بیرج کی لہریں کافی ڈراؤنی ہیں۔
روٹہٹ میں لال بکایا ندی نے فتویٰ پل کے قریب باندھ کو توڑ دیا ہے۔ وہاں کی انتظامیہ نے سب سے گزارش کی ہے کہ ہوشیار رہیں۔
دوموہانہ ندی جس کا تعلق براہ راست پہاڑی ندیوں اور آبشاروں سے ہے اس کے اندر بھی خطرناک طغیانی پیدا ہوگئی اور قرب وجوار میں سیلاب کا پانی بڑی تیزی کے ساتھ بہہ رہاہے ۔ اور فصلیں اب تباہی کے دہانے پر ہیں۔سیلاب کا پانی بڑی تیزی کے ساتھ بڑھ رہاہے ۔
شدید طوفانی بارش کے سبب آج گوتم بدھا ائیر کے سبھی داخلی پروازیں منسوخ رہیں اس بات اطلاع گوتم بدھا ائیر پورٹ نے پریس ریلیز کرکے جانکاری ساجھا کی تھی اور جن لوگوں کا آج بروز سنیچر فلائٹیں تھیں سبھی مسافرین کو پروازوں کے دفاتر نے نوٹیفکیشن جاری کرکے خبردار کردیا تھا اور جن لوگوں کی فلائٹین کل بروز اتوار ہیں انکے اندر بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
نیپال پولیس نے اپنے فیس بک صفحہ پر جو بیان جاری کیاہے اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ حالیہ بارش میں مرنے والوں کی تعداد 62 ہے زخمیوں کی تعداد 36 لاپتہ اشخاص کی تعداد 43 جن لوگوں کو ریسکیو کیاگیاہے اس کی تعداد 1456 ہے۔
صدر جمہوریہ رام چندرا پوڈیل نے ملک کے چاروں سمت پھیلی سیلابی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ہوچکے نقصانات اور ہونے والے خسارہ کی تلافی پر افسوس کا اظہارکیا۔ملک میں چاروں طرف پھیلی تباہی پر قابو پانے کےلئے پولیس محافظتی دستہ چست اپنے فرائض کی انجام دہی کررہاہے۔
پولیس اور ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے کئی روز سے نوٹیفیکیشن جاری کرکے عوام کو خطرے سے نمٹنے کے صلاح ومشورہ دی تھی ، اور مفید ویڈیو جاری کرکے بچاؤ تدابیر کو اپنانے کےلئے کہاتھا۔