عابد علی جامعی

اللہ کا رب العالمین کا بے پایاں شکرو احسان ہے کہ اس نے مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے باوقار ذمہ داران کو توفیق دی جنہوں نے ملک نیپال کے اندر دعوت و تبلیغ کا نمایاں سلسلہ شروع کیا۔ لیجناب اور مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کی زیر سرپرستی دوسرا نصف شبی دعوتی و اصلاحی اجلاس عام کا انعقاد ضلع روپندیہی کے ایک گاؤں موضع رمواپور میں بتاریخ 7 اکتوبر 2024 بروز سوموار کیا۔ واضح رہے کہ اس اصلاحی پروگرام کے انتظام و انصرام کی ذمہ داری مولانا محمد جعفر نذیری ناظم عمومی ضلعی جمعیت اہل حدیث روپندیہی کے اشارے اور خاکسار عابد علی جامعی کے تعاون سے عالی جناب عبدالمعید عرف گڈو بابو لمبنی سانسکرتک نگر پالیکا وارڈ نمبر 6 تنہوا روپندیہی نیپال نے کیا اور پروگرام کو ہر اعتبار سے کامیاب بنایا۔ پروگرام وقت مقررہ پر شروع ہوا، مذکورہ گاؤں کی ایک طالبہ عزیزہ نزھت خاتون نے تلاوت کلام باری سے بزم کی شروعات کی پہر حمد باری تعالیٰ عزیزہ ھاجرہ خاتون اور نعت رسول عزیزہ صاحبہ خاتون نے پیش کیا۔
پروگرام کے پہلے خطیب مولانا محمد ساجد سلفی حفظہ اللہ نے مصائب و آلام میں مومن کا کردار پیش کیا بعدہ جماعت اہل حدیث کے لائق سپوت ہر دلعزیز شخصیت فاضل قمکار شیخ پرویز یعقوب مدنی حفظہ اللہ جو جمعیت کی دعوت پر اجلاس عام کا حصہ بنے تھے آن موصوف نے امت پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق کو انتہائی دل پذیر انداز میں پیش کیا آپ کا بیان انتہائی علمی اور وقیع تھا جس کا اعتراف صدر مجلس جماعت اہل حدیث کی عبقری اور علمی شخصیت بلبل نیپال شیخ محمد نسیم محمد یونس مدنی حفظہ اللہ نے برملا کیا۔ اور آئندہ بھی جمعیت کی علمی مجالس میں آپ سے شرکت کی اپیل کی ۔ پہر آپ کے بعد ایک طالبہ نے نظم پیش کیا۔ نظم کے بعد صدر مجلس بلبل نیپال شیخ محمد نسیم مدنی حفظہ اللہ نے اپنا صدارتی خطاب پیش کیا۔ سامعین و سامعات کی اچھی تعداد موجود تھی۔ مشارکین نے پروگرام کے خطباء کے خطاب کو پسند فرمایا اور آئندہ بھی اس طرح کی اجلاس عام کے انعقاد پر اپنی رغبت کا اظہار فرمایا۔  پروگرام کی نظامت خاکسار جامعی نے کی۔ اجلاس میں حضرت مولانا عبیداللہ فیصل حجازی، حضرت مولانا پرویز اکبر شاہد سراجی نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث صوبہ نمبر 5،حافظ وسیم عباسی، عالی وقار افضل حسین کے علاؤہ بن بھاگ کے محترم منتری جی کی سرگرم شرکت رہی۔ اس اصلاحی اجلاس عام کی انعقاد پر گاؤں کے تمام خورد کلاں مبارکباد کے مستحق ہیں۔
باری تعالیٰ سبھوں کی دینی ، دعوتی، اصلاحی کوششوں کو قبول فرما،  باشندگان رمواپور کو ہمیشہ شادو آباد رکھے۔ اور مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے باوقار ذمہ داران حضرت مولانا کلام الدین مدنی حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال اور آپ کے نائبین ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی حفظہ اللہ ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال اور آپ کے معاونین و دیگر اراکین کو جمعیت کی دعوتی مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق دے. آمین ثم آمین یا رب العالمین