مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کی زیر سرپرستی دعوتی اجلاس عام

روپندیہی/ عابد علی جامعی

مركزي جمعيت أهل حدیث نیپال کے زیر اہتمام تیسرا نصف شبی دعوتی و اصلاحی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ رب العالمین کا شکرو احسان ہے کہ اس نے مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے باوقار ذمہ داران کو توفیق دی جنہوں نے ملک نیپال کے اندر دعوت و تبلیغ کا نمایاں سلسلہ شروع کیا۔ اس سلسلے کی تیسری کڑی بشکل تیسرا عظیم الشان نصف شبی دعوتی و اصلاحی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ مذکورہ اجلاس بھی ضلع روپندیہی کے ایک گاؤں موضع ننولی میں بتاریخ 9 اکتوبر 2024 بروز بدھوار بلبل نیپال زبان وقلم کے دھنی، تعلیمی تدریسی اور عظیم انتظامی صلاحیت سے سرشار، ملک نیپال کی عظیم علمی و عبقری شخصیت شیخ محمد نسیم محمد یونس مدنی حفظہ اللہ کی  زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ پروگرام میں گاؤں کے تمام مردوں زن اور خورد و کلاں کی سرگرم شرکت رہی، تلاوت کلام ربانی حافظ محمد وسیم عباسی اور حمد و نعت کے بعد مولانا محمد راشد سراجی حفظہ اللہ، ملک نیپال کے معروف اور باوقار عالم دین شیخ پرویز یعقوب مدنی حفظہ اللہ استاذ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نے بالترتیب خطاب کیا بعدہ صدر مجلس کا صدارتی خطاب ہوا۔ وضح رہے کہ اس اصلاحی پروگرام کے انتظام و انصرام کی ذمہ داری مولانا محمد جعفر نذیری ناظم عمومی ضلعی جمعیت اہل حدیث روپندیہی کے اشارے اور خاکسار عابد علی جامعی کے تعاون و جناب محمد ساجد سلفی کے زیر اہتمام عمل میں آیا۔ پروگرام کے مقرر خصوصی حضرت مولانا انظار الإسلام مدني نائب ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال تھے لیکن اپنی والدہ محترمہ کی اچانک صحت کی خرابی کی وجہ سے شریک اجلاس نہ ہوسکے۔ باری تعالیٰ آپ کی والدہ محترمہ کو شفاء کامل اور عاجل نصیب کرے۔ آمین
اجلاس میں حضرت مولانا عبیداللہ فیصل حجازی، شاعر اسلام حضرت مولانا پرویز اکبر شاہد سراجی نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث صوبہ نمبر 5، حضرت مولانا ساجد حسین سلفی، حافظ وسیم عباسی، عالی وقار افضل حسین صاحب ۔
باری تعالیٰ سبھوں کی دینی ، دعوتی، اصلاحی کوششوں کو قبول فرما،  باشندگان نونولی کو ہمیشہ شادو آباد رکھے۔ اور مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے باوقار ذمہ داران حضرت مولانا کلام الدین مدنی حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال اور آپ کے نائبین نیز ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی حفظہ اللہ ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال اور آپ کے معاونین و دیگر اراکین کو جمعیت کی دعوتی مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق دے. آمین ثم آمین یا رب العالمین