
مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کا پانچواں نصف شبی اجلاس
عابد جامعی
بحمد اللہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی زیر سرپرستی ملک نیپال میں دعوتی اوراصلاحی پروگرام کا سلسلہ شروع ہواہے اور ضلع روپندیہی کے ایک پسماندہ گاؤں برگدوا میں پانچواں نصف شبی دعوتی و اصلاحی اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا۔
مذکورہ اصلاحی پروگرام کا انتظام و انصرام ضلعی جمعیت روپندیہی نیپال کے ناظم محترم حضرت مولانا جعفر نذیری حفظہ اللہ نے کیا اور پروگرام کو ہر اعتبار سے کامیاب بنایا۔ پروگرام وقت مقررہ پر شروع ہوا، مذکورہ گاؤں کے ایک طالب علم نے تلاوت کلام پاک سے بزم کی شروعات کی بعدہ حمدیہ کلام عبداللہ سمراوی و نعتیہ کلام شفیق اللہ نے یکے بعد دیگرے پیش کئے۔
تلاوت کام اللہ اور حمد باری تعالیٰ اور نعت نبی پاک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد با ضابطہ تقریری پروگرام کا آغاز ہوا۔پروگرام کے پہلے خطیب حضرت مولانا محمد زید فیضی حفظہ اللہ نے پیش کیا بعدہ مولانا عبید اللہ فیصل حجازی حفظہ اللہ نے مدلل خطاب کیا۔ پہر جماعت اہل حدیث کے لائق سپوت ہر دلعزیز شخصیت فاضل قلم کار ام المدارس جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال کے ممتاز استاذ شیخ پرویز یعقوب مدنی حفظہ اللہ نے مسلمانوں کے باہمی حقوق کو انتہائی مدلل انداز میں پیش کیا پہر ایک طالب علم نظم پڑھی مجلس کے صدر محترم جماعت اہل حدیث کی عبقری اور علمی شخصیت بلبل نیپال شیخ محمد نسیم محمد یونس مدنی حفظہ اللہ نے صدارتی خطاب پیش کیا۔ مجلس میں سامعین و سامعات کی اچھی تعداد موجود تھی۔ علماء کرام بھی کثیر تعداد میں رونق اسٹیج رہے۔ گاؤں کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پروگرام کی نظامت خاکسار مولانا عابد علی محمد حدیث جامعی حفظہ اللہ نے کی۔ پروگرام میں مولانا محمد ساجد سلفی ،مولانا راشد سراجی، عبد اللطیف سراجی ، عالی وقار افضل حسین مولانا اقبال احمد مولانا شاھد اثری مولانا کلیم شھزادہ مولاناعبدالمبین سرگرم شرکت رہی۔ اللہ رب العالمین سبھوں کی دینی ، دعوتی، اصلاحی، تربیتی کوششوں کو قبول فرما اور مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے جملہ ذمہ داران اور کارکنان کو جمعیت کی دعوتی مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق دے. آمین یا رب العالمین