مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کا چوتھا دعوتی و اصلاحی اجلاس عام

عابد علی جامعی

باری تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ذمہ داران مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال کو ملک نیپال میں پھیلی جمعیت اہل حدیث کی شاخوں کے ذمہ داران کے لئے دعوتی مہم کو تیز کرنے کا اعلامیہ جاری کیا مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کی زیر سرپرستی ضلع روپندیہی کے ایک پسماندہ گاؤں بنگائی میں نصف شبی دعوتی و اصلاحی اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا۔ فللہ الحمد
دعوتی و اصلاحی پروگراموں کی کافی اہمیت ہے۔ آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کے پروگراموں کا انعقاد اپنے آپ میں ایک بڑا چیلنج ہے۔ علمی موضوعات کا انتخاب اور مستند علماء اور اہل علم شخصیات کا انتخاب بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ بہر حال مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کی زیر سرپرستی چوتھا نصف شبی دعوتی و اصلاحی اجلاس عام کا انعقاد ضلع روپندیہی کے ایک گاؤں موضع بنگای میں بتاریخ  اکتوبر 2024 بروز سوموار ہوا۔ واضح رہے کہ اس اصلاحی پروگرام کے انتظام و انصرام ضلعی جمعیت روپندیہی نیپال کے ناظم محترم حضرت مولانا جعفر نذیری حفظہ اللہ نے کیا اور پروگرام کو ہر اعتبار سے کامیاب بنایا۔ پروگرام وقت مقررہ پر شروع ہوا، مذکورہ گاؤں کے حافظ اعجاز سلفی حفظہ اللہ نے تلاوت کلام پاک  سے بزم کی شروعات کی بعدہ حمدیہ و نعتیہ کلام مدرسہ کی دو طالبات نے یکے بعد دیگرے پیش کیا۔
پہر تقریری پروگرام کا آغاز ہوا۔پروگرام کے پہلے خطیب حضرت مولانا پرویز اکبر سراجی نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث صوبہ نمبر 5 نیپال نے پیش کیا بعدہ مولانا عابد علی محمد حدیث جامعی نے تقریبا دس منٹ مدلل خطاب کیا آپ کے بعد حضرت مولانا عبید اللہ فیصل حجازی حفظہ اللہ نے نماز کی اہمیت ارکان و شروط کو پرمغز انداز میں پیش کیا۔ پہر جماعت اہل حدیث کے لائق سپوت ہر دلعزیز شخصیت فاضل قمکار ام المدارس جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال کے ممتاز استاذ شیخ پرویز یعقوب مدنی حفظہ اللہ نے مسلمانوں کے باہمی کو انتہائی
مدلل اور دلکش انداز میں پیش کیا پہر جماعت اہل حدیث نیپال کے ایک شاعر خوش الحان حضرت مولانا عبدالرحمن سراجی حفظہ اللہ نے ایک خوشکن نظم پیش کیا بعدہ مجلس کے صدر محترم جماعت اہل حدیث کی عبقری اور علمی شخصیت بلبل نیپال شیخ محمد نسیم محمد یونس مدنی حفظہ اللہ نے صدارتی خطاب پیش کیا۔ مجلس میں سامعین و سامعات کی اچھی تعداد موجود تھی۔ علماء کرام بھی کثیر تعداد میں رونق اسٹیج رہے۔ گاؤں کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پروگرام کی نظامت جواں سال عالم دین مولانا صفی الرحمن سراجی حفظہ اللہ نے کی۔ پروگرام میں مولانا محمد ساجد سلفی ،مولانا راشد سراجی، عبد اللطیف سراجی ، عالی وقار افضل حسین کی سرگرم شرکت رہی۔ اللہ رب العالمین سبھوں کی دینی ، دعوتی، اصلاحی، تربیتی کوششوں کو قبول فرما اور مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے جملہ ذمہ داران اور کارکنان کو جمعیت کی دعوتی مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق دے. آمین یا رب العالمین