
دوسرا آل نیپال حفظ قرآن کریم انعامی مقابلہ دارالحکومت کاٹھمانڈو میں ہوگا منعقد
کامیاب طلبہ ہونگے مالامال، قرآن کی ترویج واشاعت مقابلہ کا مقصد: صلاح الدین مدنی
مملکت توحید کی قربانیاں بےنظیر اور خدمت قرآن کریم کی خدمات بےمثال : ابوسعید انصاری
ھارون انصاری
لمبنی : سماج نیوز بیورو، یہ بات باعث صد افتخار ہے کہ ملک نیپال میں مملکت توحید سعودیہ عربیہ کے شعبئہ دعوت وارشاد وزارۃ الشؤون الاسلامیہ والدعوۃ والارشاد کی جانب دوسری مرتبہ حفظ قرآن کا مسابقہ منعقد ہورہاہے، جس میں مدراس اسلامیہ میں زیر تعلیم طالبان علوم نبوت کے علاوہ عصری علوم کے طلبہ وطالبات بھی شرکت کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ انعامی مقابلہ نیپال مسلم آیوگ جاولا کھیل کاٹھمانڈو اور سعودی سفارتخانہ دارالحکومت کاٹھمانڈو کے تعاون سے منعقد ہورہاہے۔ یہ عظیم حفظ قرآن کریم کا انعامی مسابقہ 21/22 دسمبر 2024 بروز سنیچر ،اتوار کو کاٹھمانڈو میں منعقد ہورہاہے۔
پہلا زمرہ (بنین)قرآن کریم مکمل
اول 3000ہزار امریکی ڈالر،دوم 1800 امریکی ڈالر،سوم 1200 امریکی ڈالر
دوسرا زمرہ:(بنین) (ایک سے پندرہ پارہ تک)
پندرہ پارہ اول 1850 امریکی ڈالر دوم 1300 امریکی ڈالر سوم 800 امریکی ڈالر
تیسرا زمرہ:پانچ پارہ ( ایک سے پانچ تک)
اول 1000امریکی ڈالر دوم 700 امریکی ڈالر سوم 600 امریکی ڈالر
تیسرا زمرہ:پانچ پارہ (بنات) ( ایک سے پانچ تک)
اول 1000امریکی ڈالر دوم 700 امریکی ڈالر سوم 600 امریکی ڈالر
چوتھا زمرہ:(بنین) دوپارے( تبارک اور عم)
اول 700 امریکی ڈالر دوم 550 امریکی ڈالر سوم 400 امریکی ڈالر
چوتھا زمرہ( بنات) دوپارے( تبارک اور عم)
اول 700 امریکی ڈالر دوم 550 امریکی ڈالر سوم 400 امریکی ڈالر
هدايات و شروط مسابقه (1) مقابلے میں حصہ لینے امیدوار نیپالی شہریت رکھتا ہو۔ (۲) امید وار صرف ایک ہی شعبے میں حصہ لےسکتا ہے۔ (۳) امیدوار کی عمر کو نیپال میں تسلیم شدہ کسی سرکاری شناختی دستاویز کے ذریعے ثابت کیا جائے۔ (۴) امیدوار نے بین الاقوامی یا اس مخصوص
شعبے کی کسی مقامی مقابلے میں انعام نہ جیتا ہو۔ (۵) سرکاری اسکولوں کے طلباد مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ اپنے اسکول کے پرنسپل کی جانب سے تصدیقی خط پیش کریں۔ (۲) مقابلہ سرکاری اور اسلامی اسکولوں کے لیے ہے۔ (۷) اگر امید وار نے مقابلے کی متعلقہ کمیٹی کے قواعد کی پابندی نہ کی تواس کی شمولیت منسوخ کی جاسکتی ہے۔ (۸) اگر امیدوار کی معلومات یا دستاویزات میں جعل سازی ثابت ہوئی تو اس کے نتائج منسوخ کر دیے جائیں گے۔
(9) ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا اور مقابلے کے نتائج کے حوالے سے ناقابل اعتراض ہوگا۔ (۱۰) مقابلے میں شرکت کے لیے جسٹریشن کا عمل الیکٹرانک فارم (Google Form ) کے ذریعے ہوگا جس کا لنک اعلانات میں فراہم کیا جائے گا۔ (12) مقابلے کے دوران قومی شناختی کارڈ یا پاسپورت کے ساتھ تصدیق شدہ و پیدائشی سرٹیفکیٹ کی نقل جمع کرانا لازمی ہے۔ (۱۲) (2×2) انچ کی ایک حالیہ تصویر فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔
اختتامی تقریب تقسیم انعامات:
۲۳ دسمبر ۲۰۲۲ ، بروز سوموار کو ہونا طئے پایا ہے ۔
واضح رہے کہ پہلا انعامی مقابلہ جو نیپال میں ہوا تھا اس کے نتائج کے اعلان میں قدر تاخیر ہوئی تھی کیونکہ مقابلہ کے نتائج جو آیوگ نے اپنے پاس محفوظ کرلیاتھا، جس پر کچھ شرکاء کو اعتراض بھی ہوا تھا کہ نتائج کے اعلان تاخیر چہ معنی دارد؟ بہر صورت سعودیہ سفارتخانہ کاٹھمانڈو نے مسلم آیوگ کی تعاون سے دوسرے آل نیپال حفظ قرآن کریم انعامی مقابلہ میں فائزین کی دلوں کو مطمئن کرتے ہوئے نتائج کے تاریخ کا اعلان اپنے اعلامیہ کے ذریعہ کردیاہے جس سے مشارکین کی تشویش ختم ہوگئی کیونکہ فائزین کو پہلے مسابقہ میں ایک مرتبہ شرکت کے لئے سفر کرنا اور دوسری بار انعام حاصل کرنے کےلئے کاٹھمانڈو کی جانب قدم رنجاں ہونا تھا۔
مدارس اسلامیہ اور عصری علوم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات سے اس انعامی مسابقہ سے فایدہ اٹھائیں اور مملکت توحید سعودی عرب نے دنیا بھر میں خدمت قرآن کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس کے ہدف کو کامیاب بنانے میں ہم ممدو معاون بنیں۔
یہ بات اہل جہاں پر واضح ہے کہ خدمت قرآن پر مملکت توحید نے جو قربانیاں دی ہیں اس کی نظیر ملنی مشکل ہے۔