مملکت توحید سعودی عرب کے تعاون سے منعقد دوسرا آل نیپال مسابقہ حفظ قرآن
پرویز یعقوب مدنی
خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال

مملکت سعودی عرب کے شعبہ وزارت برائے اسلامی امور و دعوت اور ملک نیپال میں واقع سعودی سفارتخانہ  و مسلم کمیشن نیپال کے زیرنگرانی میں دوسرا كل نيپال مسابقہ قرآن کریم 21,22 دسمبر 2024ء کو راجدھانی کٹھمنڈو میں منعقد ہوگا ان شاء اللہ ، دوسرا کل نیپال مسابقہ حفظ قرآن مجید کل چار زمروں پر مشتمل ہوگا جس کے مشارکین دینی درسگاہوں کے حفاظ کرام اور عصری کالجز کے طلبہ اور اسلامی درسگاہوں اور مکاتب کی بچیاں ہوں گی، پہلا زمرہ مکمل حفظ قرآن ، دوسرا زمرہ 15 پارہ، تیسرا زمرہ 5 پارہ اور چوتھا زمرہ انتیسواں وتیسواں پارے کے لئے خاص ہے، اور ہر زمرے میں پچاس بنین مشارکین کی تعداد مطلوب ہے البتہ تیسرے اور چوتھے زمرہ میں کل سو سو بنات کی تعداد مطلوب ہے ، کل مشارکین کی تعداد 400 ہوگی، اور اس مسابقہ کے تمام زمروں کے لئے 17900 امریکی ڈالر نقدی انعام کی شکل میں مقرر ہے۔
مملکت سعودی عرب اسی طرح کے انعامی مسابقات کا انعقاد دنیا کے مختلف ممالک میں وقتا فوقتا کرتی رہتی ہے تاکہ ملک و ملت کے علماء و اعیان اور دینی شعور وبصیرت رکھنے اور اسلامی جذبات سے سرشار افراد قرآن کریم سے اپنا رشتہ مربوط کریں، قرآنی تعلیمات کو اپنی زندگی میں نافذ العمل کریں۔باری مملکت توحید کے حکمران اعلی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور بادشاہ سلامت کے خلف الصدق محمد بن سلمان سبن عبدالعزیز آل سعود نیز وزارت اسلامی کے رئیس وزیر محترمعزت مآب جناب ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل شیخ آور وزارت الشئون کے جملہ ممبران سمیت ملحق دینی کے ڈین شیخ محترم بدر بن ناصر العنزی اور آپ کے نائب عبد اللطیف حفظہ اللہ نیز سعودی سفیر برائے نیپال شیخ ابو حیمد اور مکمل عملہ کو اس عظیم عمل کی تنفیذ کا بہترین صلہ دے۔ کتاب اللہ اور سنت رسول کی آبیاری اور دعوت توحید کو ہر گام اور چہار دانگ عالم میں پہیلانے کی مزید توفیق دے۔ بار الہ اس حکومت کو تادیر قائم و دائم رکھے اورمملکت سعودی عرب کے دینی وملی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین