






دوسرے کل نیپال مسابقہ کا پہلا دور ختم ہوا، 15/30 پاروں کا مسابقہ ہوگا آج
جوش وخراش کے ساتھ بچوں نے مسابقہ میں قسمت آزمائی کی: صلاح الدین مدنی
نتائج بتاریخ 23 کو ان شاءاللہ،فائزین انعامات سے ہونگے سرفراز
ھارون انصاری / خصوصی رپورٹ
کاٹھمانڈو: ، 2023 میں پہلا کل نیپال حفظ قرآن کریم کا مسابقہ بادشاہ سلمان اور محمد کے زیرنگرانی سعودی عرب میں قائم وزارت الشؤون الاسلامیہ کے تعاون سے سعودی سفارتخانہ دارالحکومت کاٹھمانڈو کی سرپرستی میں نیپال کے مسلم آیوگ کی نگرانی میں ا ختتام پذیرہواتھا،جس میں ملک بھر سے طالبان علوم نبوت نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا،فائزین کو اعلان کے مطابق نقد پیسے سے نوازاگیاتھا، اس پروگرام سے نہ صرف بچوں کی دلجوئی،ہمت افزائی اور بچوں میں قرآن کا حافظ بننے کا شوق پیدا ہوا تھا بلکہ ملک کے اکناف واطراف اور قائم شدہ مدارس عربیہ میں شعبئہ حفظ کے مستقل ادارے بھی قائم ہوئے، اسی کا دین ہے کہ دوسرے کل نیپال حفظ قرآن کریم کے مسابقہ کے اعلان کے بعد آن لائن فارم بھرنے والوں کی تعداد خلاف توقع تھی۔
مسلم آیوگ کے اعلان کے مطابق اداروں کے ذمہ داروں نے ژوم میٹنگ کے ذریعہ اپنے اپنے بچوں کا ٹسٹ دلوایا اور ٹسٹ میں فائزین کی لسٹ دوسرے دن بلا تاخیر جاری ہوا۔ مسابقہ میں 5 پارہ میں کی 50 بچوں نے شرکت کی اور دوپارہ میں بچوں کی طرف سے مشارکین کی تعداد 52 تھی،وہیں پانچ پارہ میں بچیوں کی طرف سے 23 اور دوپارہ میں 42 کی شرکت ہوئی۔
سرزمین نیپال کے دارالحکومت کے مشہور ہوٹل سولٹی میں منعقدہ حفظ قرآن کریم کا پہلا دور اختتام پذیرہوا،پروگرام صبح 8 بحے صبح شروع ہوا،اور سرپرستوں کی موجودگی میں بچوں اپنی اپنی باری پر قسمت آزمائی کی جس کا نتیجہ ان شاء اللہ 23 کو سناکر کامیاب شرکاء کو انعامات واکرامات سے نوازا جائےگا۔
اس پروگرام میں بدر العنزی سفارت سعودیہ کا کچھ عملہ،وزارت کے دعاۃنیپال بھر سے آئے ہوئے مہمانان گرامی مسلم آیوگ کے ذمہ داران اس مناسبت سے موجود تھے۔یہ پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے، جس کاآغا ز 2023 میں ہواتھا، مملکت سعودیہ عربیہ کی کوشش رہتی ہے کہ دنیا بھر میں کتاب اللہ کا بول بالا ہو،اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد پورا ہو۔اسی مطمح نظرسے سعودی عرب کی وزارت اوقاف والشؤون الاسلامیہ دنیابھر میں حفظ قرآن کا کمپٹیشن کراتی ہے اور سعودی عرب میں سال میں ایک مرتبہ انٹر نیشنل مسابقہ منعقد ہوتاہے اور انعامات سے نواز کر دنیابھر کے مسلمانوں کی ہمت کو پروان چڑھایاجاتاہے تاکہ قرآن سے شغف ،الفت ،محبت بڑھے، سعودی عرب اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے قرآن کریم کو چھپواکر دنیابھر میں مفت تقسیم کرتاہے تاکہ اسلام کا پیغام قرآن کے ذریعہ دنیاتک پہنچ سکے۔
ایک طرف جہاں اسلام مخالف طاقتیں اسلام کے تشخص کو مٹانے کے لئے جی بھر کوشش کررہی ہیں ،قرآنی تعلیمات کو زیر کرنے کے لئے ہر وہ طریقہ اختیار کیا جارہاہے جو موثربن سکے لیکن ہرکوشش بیکار ثابت ہورہی ہے،اسلام اور قرآن کی جتنی مخالفت کی جارہی ہے اسلام کی ضوفشاں کرنیں اتنا ہی پھیل رہی ہیں،یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں قرآن کی مانگ اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ تعداد اذہان وقلوب قبول نہیں کرسکتے۔
وزارہ کے فعال داعی شیخ صلاح الدین لیث مدنی نے سماج نیوز کے صحافی سے بات کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض ومقاصد کواجاگرکرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا بچوں کا رشتہ قرآن سے جوڑناہے،قرآنی تعلیمات کوعام کرناہے، اچھے قرآن کا حافظ بناناہے،قرآن کو صحیح طریقے سے پڑھنے والا بناناہے۔
مزید انہوں نے کہا کہ مملکت توحید کا نیپال کو مسابقہ کے لئے منتخب کرنا بہت بڑی بات ہے،ہم اقلیت میں ہیں،اور ہمارا ملک مختلف تہذیب وثقافت والا ملک ہے،جہاں لوگ بلا تفریق بڑے امن وشانتی کے ساتھ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہتے، ہیں۔ اسی امن و شانتی کا دین ہے کہ آج راجدھانی میں حفظ قرآن کریم کا مسابقہ امن و شانتی کے ساتھ رواں دواں ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہےگا۔کیونکہ اس کے فوائد اظہر من الشمس ہیں،اور طالبان علوم الہی کے اندر خوشیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ان شاءاللہ بتاریخ 23 کو حسب اعلان نتائج کا اعلان ہوگا اور فائزین کو انعامات سے نوازاجائےگا۔