كل نيپال مسابقہ حفظ قرآن مجید کا پہلا تاریخی دن۔

پرویز یعقوب مدنی
خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال
—————-
اللہ رب العالمین کا شکر و احسان ہے کہ آج مملکت سعودی عرب کے شعبہ وزارت برائے اسلامی اور دعوت و ارشاد کی جانب سے منعقد ہونے والے آل نیپال مسابقہ حفظ قرآن مجید کا پہلا دن ملک نیپال کی راجدھانی کاٹھمانڈو کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں مسلم آیوگ کے زیر تعاون اور ملک نیپال میں واقع سعودی سفارت خانہ کی زیر اشراف میں منعقد ہوکر بحسن و خوبی اختتام کو پہونچا۔
جس میں ملک کے طول و عرض سے منتخب طلبہ اور طالبات نے سرگرم حصہ لیا۔
مسابقہ کل چھ زمروں پر مشتمل تھا جس میں سے چار زمروں کے کل 175/ مشارکین بچے اور بچیوں نے شرکت کرکے ملک نیپال میں قرآن مجید کے حفظ کی شاندار تاریخ رقم کی۔
چوتھا زمرہ بنین و بنات دونوں پر مشتمل تھا جس کے لئے قرآن مجید کے آخری دو پارہ مقرر کیا گیا تھا جس میں کل 50/ طلبہ اور 52 طالبات شرکت ہوئے۔
اسی طرح تیسرا زمرہ پر مشتمل طلبہ اور طالبات کے لئے تھا جس میں 50/ طلبہ اور 23/ بچیوں نے حصہ لیا.
پہلی نشست وقت مقررہ 8/ بجے صبح سے دوپہر تک چلی پہر نماز ظہر اور ظہرانہ کے بعد دوسری نشست شروع ہو کر صلاة عصر کی معمولی وقفے تک پہر صلاة مغرب تک اختتام پذیر ہوئی۔
ملک نیپال کے چنیدہ مدنی فضلاء شیخ عبد الحق مدنی، شیخ عطاء الرحمن مدنی، شیخ صلاح مدنی، شیخ انعام اللہ مدنی، شیخ مجیب الدین مدنی اور خاکسار پرویز یعقوب مدنی نے صلاة فجر کی ادائیگی کے بعد سولٹی ہوٹل میں پہونچ کر پروگرام ہال کا جائزہ لیا۔
اور پروگرام کے اختتام تک مسلم آیوگ کے ذمہ داران کے اور مجلس منتظمہ کی ٹیم کے ساتھ پروگرام کو کامیابی تک پہونچانے کی حسب بساط کوششیں کیں۔ باری تعالیٰ سبھوں کی جہود کو قبول فرمائے۔ مملکت توحید سعودی عرب کے حکمرانوں اور وزارت برائے اسلامی امور و دعوت و ارشاد کے تمام ارکان نیز ملک نیپال میں واقع سعودی سفارت خانہ کے تمام اعضاء اور ملحق دینی نیز مسلم آیوگ کے ذمہ داران کی حفاظت فرمائے۔ اور ہمیشہ قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کی توفیق ارزانی نصیب کرے۔ آمین