نیپال میں قرآن کا مسابقہ مسلمانوں کےلئے باعث اعزاز : صلاح الدین مدنی
دوسرا آل نیپال حفظِ قرآن اختتام پذیر: عبدالحق ندنی
ھارون انصاری
کاٹھمانڈو: دارالحکومت کاٹھمانڈو کے مشہور ہوٹل سولٹی میں منعقدہ حفظ قرآن کریم کا مسابقہ بتاریخ 21 دسمبر 2024 سے شروع ہوکر بتاریخ 22 دسمبر 2014 کو ختم ہوا پہلے دن کے پہلے دور میں دو اور پانچ پاروں پر مشتمل شرکاء اپنی حاضری درج کرواکر مسابقہ میں شرکت کئے، اور مقررہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے پروگرام حال میں مسابقہ کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا، ججز کی موجودگی ،مسلم آیوگ کی نگرانی اور سعودی سفارتخانہ کے تعاون سے مملکت توحید کے دینی وزارت الاوقات والشؤون الاسلامیہ والدعوۃ والارشاد کے ہدف کے مطابق شرکاء نے شرکت حفظ قرآن کریم کے مسابقہ میں حصہ لیا، پہلے دور میں بچے اور بچیاں دو اور پانچ پارے میں امتحان دیا، اور شھادہ اور پانچ ہزار سفرخرچ سے نوازاگیا۔  نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں دوسرا آل نیپال حفظ قرآن کریم مسابقہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا یہ عظیم الشان تقریب سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام منعقد ہوار جس میں نیپال کے مختلف علاقوں سے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی ہے۔ اس مسابقے کا مقصد قرآن کریم کی عظمت کو اجاگر کرنا اور نئی نسل کو حفظ و تلاوت کی ترغیب دینا ہے۔ مسابقے میں قرآن کے مختلف حصے حفظ کرنے والے طلباء اپنی قرآنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کئے۔ ہر شرکت کرنے والا طالب علم نہایت خوبصورت انداز میں تلاوت کر کے سامعین کو متاثر کیا، سعودی عرب کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو بڑے انعامات دیے جائیں گے جن میں نقدی اور اسناد شامل ہیں یہ انعامات نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنیں گے بلکہ قرآن کریم کی خدمت کا جذبہ مزید پروان چڑھائیں گے۔ سعودی عرب ہمیشہ سے قرآن کریم کی تعلیمات کو دنیا کے کونے کونے میں عام کرنے میں مصروف عمل رہا ہے یہ مسابقہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو نیپال کے مسلمانوں کے دلوں میں قرآن کی محبت کو مزید بڑھا رہا ہے شاہ فہد قرآن کمپلیکس کی طرح یہ بھی سعودی عرب کی جانب سے قرآن کریم کی خدمت کے جذبے کا مظہر ہے۔ نیپال بھر کے مسلمان اس تاریخی موقع پر بے حد خوش ہیں اور ان کے لیے یہ مسابقہ ایک عظیم تحفہ ہے۔ یہ مبارک تقریب نہ صرف قرآن کریم کی ترویج کا ذریعہ ہے بلکہ نیپالی مسلمانوں کے دینی شعور کو بیدار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس کاوش کو قبول فرمائے اور قرآن کریم کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے کا ذریعہ بنائے نیز نیپال میں قرآن کریم کا یہ نور ہمیشہ قائم و دائم رہے اور نئی نسل کو دین اسلام سے جوڑنے کا ذریعہ بنے آمین۔
اس مسابقہ میں فائزین کی لسٹ کل آویزاں ہوگی اور کامیاب بچوں کو اعلان کے مطابق انعامات سے نوازا جائےگا۔
عبدالحق مدنی نے کہا کہ گرچہ مسابقہ سعودی عرب کی جانب سے کرایا جارہاہے اور یہ دوسرا کل نیپال مسابقہ ہے لیکن بچوں کے ذوق وشوق کو دیکھتے ہوئے محسوس کیا جاسکتا ہے کہ انکے اندر قرآن کی کتنی محبت پائی جاتی ہے۔