مرکز التعلیم والدعوۃ الاسلامیہ،تنہوا لمبنی نیپال کا سالانہ کھیل کود پروگرام اختتام پزیر
طلباء مرکز نے کرکٹ ، رسا کشی، دوڑ اور ٹائیکوانڈو کا زبردست مظاہرہ پیش کیا۔

مولانا عبدالحئ فلاحی اور شیخ صلاح الدین سراجی

نیپال ٹائمز اردو
بتاریخ 6 جنوری 2025، مرکز التعلیم والدعوۃ الاسلامیہ تنہوا لمبنی سانسکرتک نگر پالیکا وارڈ نمبر 6، روپندیہی، نیپال میں ندوۃ الطلبہ کے ماتحت منعقدہ سالانہ کھیل کود کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا، اس ایونٹ میں طلبہ نے مختلف کھیلوں جیسے کرکٹ، رننگ، رسا کشی، اور مارشل آرٹ (ٹائیکوانڈو) میں شرکت کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آخری دن کرکٹ کا فائنل Unity Star XI اور Markaz Warriors کے درمیان کھیلا گیا۔ Unity Star XI کے کپتان عبد اللہ خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کے شاندار باؤلنگ اٹیک کے سامنے Markaz Warriors کی ٹیم آٹھویں اوور میں محض 53 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں Unity Star XI نے محض 17 گیندوں (2.5 اوورز) میں شاندار انداز میں یہ میچ جیت لیا۔ کپتان عبد اللہ خان کی کارکردگی بے مثال رہی، انہوں نے 10 گیندوں پر 4 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی باؤلنگ میں 3 اوورز میں 14 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جس سے ان کا اوسط 4.67 رہا۔

میچ کے اختتام پر انعامات اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ کرکٹ فائنل کے ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں کو ناظم مرکز مولانا ضیاء الدین ریاضی اور سینئر استاذ مولانا عثمان علی صاحب سراجی کے ہاتھوں گولڈ اور سلور میڈلز دیے گئے۔ رنر اپ ٹیم کے کپتان آصف خان کو ٹرافی شیخ صلاح الدین سراجی اور مولانا عبد الحئی فلاحی نے پیش کی، جبکہ ونر ٹیم کو مولانا عثمان صاحب سراجی، مولانا محیئ الدین سراجی اور حافظ ریاض الدین صاحب نے ٹرافی سے نوازا۔ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ عبد اللہ خان کو شیخ مسیح الزماں سلفی کے ہاتھوں دیا گیا، جبکہ بہترین بلے باز کا ایوارڈ محسن خان اور بہترین باؤلر کا ایوارڈ ہاشم خان، اور مختلف میچوں کے مین آف دی میچ کھلاڑیوں کو ان کے انعامات پیش کیے گئے۔

دیگر کھیلوں کے فاتحین کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ Team-based Racing کے چار کھلاڑیوں کو مولانا اکرم عالی و مولانا آصف الدین عالی و حافظ شمشاد احمد سراجی نے مشترک طور پر میڈلز پہنائے اور ماسٹر آفتاب عالم نے ان کو ونر ٹرافی پیش کی۔ Tug of War میں کامیاب ٹیم کو مولانا محی الدین صاحب سراجی نے میڈلز اور ٹرافی دی، جبکہ Individual Racing کے فاتح ایس محمد کو مولانا مشتاق صاحب سلفی (امین ندوۃ الطلبہ) نے میڈل اور ٹرافی سے نوازا۔
جبکہ ٹائیکوانڈو کے طلباء کو مولانا نعیم الرحمن سنابلی نے ایوارڈز سے نوازا۔
واضح رہے کہ اختتامی پروگرام میں تمام اساتذہ و طلباء مرکز و کچھ سماجی شخصیات نے شرکت کی، اس پروگرام میں امپائر کا فریضہ مولانا مسیح الزماں سلفی و حافظ شمشاد احمد سراجی و کمانٹیٹر کی ذمہ داری حافظ اظہر لطیف عثمانی نے ادا کی۔

الحمدللہ یہ پروگرام اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔