







مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم السلفیہ/ كلية هاجرة للبنات کا سالانہ امتحان شروع
اعدادیہ سے لیکر جماعت خامسہ کے بچے اور بچیاں پرچہ سے امتحان دے رہےہیں
ھارون انصاری
لمبنی، نیپال اردو ٹائمز: مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم السلفیہ/ كلية هاجرة للبنات سمری مائی 3 گلہریا روپندیہی نیپال مرچوار کا قدیم ادارہ ہے جس میں باضابطہ سالانہ امتحان جدید انداز میں شروع ہوا۔ ان دونوں تعلیمی ادارے کے ناظم مولانا الطاف عزیز فیضی نے نیپال اردو ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اولا میری کوشش ہے کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کیاجائے اس کےلئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔اور اس کے لئے ماہر اساتذہ کی ٹیم اپنے فرائض کی انجام دہی میں حسب استطاعت کوشاں ہیں۔
الطاف عزیز نے نیپال اردو ٹائمز کو بتایا کہ جب سے مجھے ذمہ داری تفویض کی گئی ہے اس وقت سے میں جدید نہج پر تعلیم دلوانے کےلئے رات دن محنت کررہاہوں۔ بنین اور بنات کا سالانہ امتحان شروع ہوچکاہے ایسے موقع پر انہوں نے بتایا کہ بنین کی تعداد 375 ہے اور بنات کی تعداد 105ہے اور 15 اساتذہ کی ٹیم انہیں تعلیم دینے پر معمور ہیں۔ انہوں کہا کہ اعدادیہ سے لیکر رابعہ تک سبھی بنین وبنات طلبہ اور طالبات کا امتحان پرچہ سے ہورہاہے۔ یہ اولین کوشش ہے۔ تاکہ بچے اعدادیہ سے ہی لکھنے پڑھنے کے شائق بن سکیں۔اعدادیہ کے بچوں کو انکے مستوی کے مطابق پرچہ سوالات بنائے ہیں۔امتحان کے پہلے دن سبھی طلاب حاضر رہے۔امتحان ختم ہونے کے بعد مدرسہ نے سالانہ انجمن منعقد ہوگا جس میں فائزین کو گرانقدر انعامات دیئے جائیں۔ انہوں حوالہ دیتے ہوئے کہا بچوں کی توجہ تعلیم کی طرف دلانے کےلئے ہم نے ششماہی امتحان کے نتائج کو ایک پروگرام کرکے کامیاب اور اول دوم سوئم پوزیشن لانے والے بچے اور بچیوں کو میڈل دےکر ہمت افزائی کی تھی تاکہ علم کی اہمیت اجاگر ہوسکے اور جو بچے پوزیشن لانے میں پیچھے انہیں سبقت حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔
ان شاءاللہ امتحان اور سالانہ انجمن کے اختتام پر یکشبی اجلاس عام پروگرام منعقد ہوگا جس میں مقتدر اور خطابت کے شہسوار تشریف لاکر قرب وجوار اور علاقے کے لوگوں کو تعلیمات نبوی کے پیغام سناکر صراط مستقیم کی جانب آنے اور بقیہ ماندہ زندگی شریعت کے مطابق گزارنے کا پیغام محبت دیں گے۔