شیخ محمد عمر اثری
حافظ نسیم احمد عالیاوی
شیخ صلاح الدین مدنی رئیس جمعیۃ الصفا الإسلامى بھنگہیا نیپال

مدرسہ اسلامیہ مصباح العلوم کا سالانہ انجمن اور یکشبی اجلاس اختتام پذیر
ھارون انصاری
لمبنی،نیپال اردو ٹائمز:انجمن اصلاح البیان مدرسہ اسلامیہ مصباح العلوم لمبنی سنسکرت نگر پالیکا 13 کالیدہ روپندیہی نیپال کا  کاسالانہ تقریری مقابلہ بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا جس میں بچوں نے مختلف موضوعات پر اپنے علمی خطابتی جوہر دکھائے انجمن کے اختتام کے بعد نصف شبی دینی دعوتی واصلاحی پروگرام منعقد ہوا جس کی نظامت حافظ نسیم احمد صاحب  عالیاوی استاذ مدرسہ اسلامیہ مصباح العلوم کالیدہ نے کی اور صدارت کے فرائض فضیلتہ الشیخ مظہر علی الاثری حفظہ اللّٰہ وتولاہ رئیس جمعیۃ الحکمۃ نے انجام دی ،خطبہ استقبالیہ فضیلتہ الشیخ محمد عمر صاحب الاثری خادم مدرسہ  اسلامیہ مصباح العلوم کالیدہ نے پیش کی انہوں نے خطبہ استقبالیہ میں معزز خطباء کرام مشارکین ومشارکات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیااور مدرسہ کے تعمیر ترقی پر قدر روشنی ڈالی۔ ترانہ مدرسہ شاہدہ خاتون ، شبانہ خاتون ، حناء پروین ، فائزہ سندس ، جنت النساء وغیرھم نے پیش کیں۔
فضیلتہ الشیخ افضل احسان صاحب  اثری ، استاذ جامعہ دارالھدی یوسف پور سدھارتھ نگر یوپی علم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنا بہت ضروری ہے اس کا تعلق نفوس سے ایسے ہی جیسے جسم کا روح سے ، دور نبوی میں صحابیات اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین صفہ چبوترے پر علم حاصل کرتے تھے اور صحابیات قوم کی بڑی بوڑھیوں کے پاس جاکر اسلامی تعلیمات کو حاصل کرتی تھیں۔ فضیلتہ الشیخ رضوان اللہ صاحب  فیضی  استاذ جامعہ دارالھدی یوسف پور سدھارتھ یوپی نے عظمت قرآن پر مدلل تقریر کی،فضیلتہ الشیخ فضیل شہاب الدین المدنی صاحب نیپال فضیلتہ الشیخ صلاح الدین صاحب المدنی ، ناظم ضلعی جمعیت اہلحدیث نیپال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پردہ کی بڑی اہمیت ہے، آج کے اس پرفتن دور میں ہماری مائیں اور بہنیں مغربی تہذیب وثقافت میں ڈھلتی چلی جارہی ہیں،اور شعائر اسلام کو بالائے طاق رکھ دیا ہے، جبکہ معاشرہ کی شفافیت پردہ کے التزام میں ہے قرآن مجید میں پردہ کے تعلق سے مستقل آیت کریمہ نازل ہوئی اس نزول آیت کے بعد امہات المومنین اورصحابیات پردہ کرنے لگیں، یہاں تک کہ اسلام میں مخنث سے بھی پردہ کرنے کا حکم دیاہے۔الغرض خواتین اسلام کو اسلام نے ہر برائی سے پاک رہنے کی تعلیم دی ہے۔
واضح رہے کہ اس اجلاس عام میں عظمت قرآن ، علم کی اہمیت،پردہ کی اہمیت جیسے اہم موضوعات پر دل کش تقریریں ہوئیں۔
5،دعائیہ کلمات، فضیلتہ الشیخ احسان اللہ اثری صاحب،اراکین مدرسہ ، واساتذہ کرام ، دیگر سامعین و سامعات  کی کثیر تعداد رہی ، 6 فروری 2025 بروز جمعرات کو انعامات تقسیم نہ کرکے ، 9 فروری 2025 بروز اتوار کو ناظم محمد ہاشم صاحب ، اور بزرگ ہستی جناب عبد التواب صاحب کے بدست انعامات تقسیم کئے گئے ، اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو کامیاب بنائے
اور آپ سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین یارب العالمین