سعودی عرب کا یومِ تاسیس
پرویز یعقوب مدنی
خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال

اسلامی ملک ہے جس کی اپنی الگ حیثیت اور شناخت ہے تمام مسلمانوں کا قبلہ اور کعبہ سعودی عرب ہے، اسلامی تعلیمات کی احیاء و بقاء میں مملکت توحید کے معزز حکمرانوں نے کارہائے نمایاں انجام دیا ہے اور آج بھی اسلامی خدمات کو ترجیحی حیثیت حاصل ہے. ٢۲/فروری سعودی عرب کا یوم تاسیس ہے، سعودی عرب میں دو دن حکومتی تعطیل ہوتی ہے ایک یوم تاسیس، دوسرا سعودی عرب کا قومی دن!
يو التأسيس: مملكت سعودي عرب کے باوقار اور معزز حکمراں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 27 جنوری 2022م کو شاہی فرمان جاری کرکے ہر سال 22/ فروری پہلی سعودی ریاست کے قیام کے دن کو یوم تاسیس کے طور پر یاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو تاہنوز جاری و ساری ہے۔ سعودی شہری انتہائی جوش و خروش کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔
مملکت توحید سعودی کے یوم تاسیس سے سعودی عرب کے تمام شعبوں کے روشن اور بہترین کارنامے یاد آجاتے ہیں۔ یہ تاریخی دن سعودی حکومت کی اعلی قیادت کا اسلام اور پوری مسلم برادری سمیت بلا تفریق رنگ و نسل تمام انسانوں کے تئیں انجام دے گئے خدمات اور سعودی عرب معزز حکمرانوں اور وہاں کے باشندوں کی سر فروشانہ کاوشیں یاد دلاتی ہیں۔
ہم سعودی یوم تاسیس کے اس موقعہ سے اپنی اور اپنے تمام عزیز و اقارب نيز علماء و دعاة کی جانب سے سعودی اعلی قیادت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن العزیز آل سعود اور آپ کے سچے جانشین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظھم اللہ و اطال بقاءھم کی جناب میں ہدیہ تبریک اور تھنئتی پیغام پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ رب العالمین تو باشندگان مملکت سعودی عرب کو مزید دینی اسلامی رفاحی فلاحی سیاسی سماجی شعبوں میں کارہائے نمایاں کے انجام دہی کی توفیق دے۔ اور ہمیشہ سعودی عرب کو زندہ و تابندہ رکھے۔ آمین