یوم تاسيس مملکت سعودی عرب 2025ء کی مبارک باد
مولانا صلاح الدین لیث المدنی
تین صدی قبل 1727ء میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کے جدِ اعلیٰ امام محمد بن سعود رحمہ اللہ نے فروری میں “اماراتِ درعیہ”پہلی سعودی ریاست کی تاسیس خالص کتاب وسنت  کی بنیادوں پہ قائم کی تھی.
اسی لئےخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودحفظہ اللہ نے 27 جنوری  2022 کو شاہی فرمان جاری کرکے 22 فروری کو سعودی عرب کا”یومِ تاسیس”کے طور پرمنانے کا فیصلہ صادر فرماتے ہوئے کہا کہ 1727ء ماہِ فروری میں امام محمد بن سعود رحمہ اللہ کی حکومت کا آغاز ہوا تھا جو پہلی سعودی ریاست کی ابتدا تھی۔ یہ دن اس مناسبت سے ہرسال منایا جائے گا’جب سعودی سلطنت کے بانی امام محمد بن سعود رحمہ اللہ نے موجودہ سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال مغرب میں واقع درعیّہ کی امارت کا اقتدار سنبھالا تھا۔
لہذا پہلی سعودی ریاست کی تاریخ اور اس کے تمدنی ورثے کی یادیں تازہ کرنے اور وطن عزیز کی خاطر سعودی امراء و سلاطین اور عوام کی فقید المثال قربانیوں کے اعتراف کےدن میں ملک کے تعلیمی اداروں میں اور دیگر مقامات میں اسی مناسبت سے کئی روزہ مختلف قسم کے تقریبات اور پروگرامزکا اہتمام کیا جاتا ہے۔
جس میں شاعری اورآرٹ کی مختلف اقسام کے ذریعے ملک کی تاریخ وثقافت اور عظمت کا اظہار کیا جاتا ہے۔
خالص توحید ہی کی بدولت مملکت کے امراء وسلاطین قیام کے روز اول ہی سے ملک کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے ہوئے ہے۔دینی’شرعی، رفاہی’معاشی’اقتصادی،سماجی وسیاسی ہر میدان میں ترقی کے منازل طے کر رہے ہیں-قوم و ملت کی تعاون میں فراخ دلی ہمیشہ ان کاشعار رہا ہے۔جس کی کوئی نظیر نہیں مل سکتی ہے۔زائرین حرمین شریفین کی اعلی خدمات سعودی عرب کا عظیم الشان کارنامہ ہے.
پہلی سعودی ریاست امام محمد بن سعود رحمہ اللہ نے 1139ھ مطابق 1727 عیسوی میں قائم کی۔اس کا دارالحکومت الدرعیہ تھا۔ اس کا سلسلہ 1233ھ مطابق 1817 تک چلتا رہا ۔پہلی سعودی ریاست کے بعد امام ترکی بن عبد اللہ بن محمد رحمہ اللہ نے دوسری سعودی ریاست قائم کی۔اس کا سلسلہ 1240 سے 1309ھ بمطابق 1824 تا 1891 تک چلتا رہا۔
پھر تیسری سعودی ریاست شاہ عبدالعزیز آل سعود رحمہ اللہ نے 1319ھ 1901 میں قائم کی۔جو ان دنوں شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہما اللہ کے عہد میں ہر سطح اور ہر میدان میں ترقی و کامیابی کی طرف گامزن ہے ۔
اس عظیم موقعے پر ہم سب اہلِ ایمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مملکت سعودی عرب کی ناقابل فراموش قربانیوں کو یاد کریں، اور اس کی سلامتی اور امن وامان کے لئے دعائیں کرتے رہیں ۔
مرکز الصفا الإسلامي روپندیہی لمبنی نیپال کے جملہ اراکین مجلس عاملہ و شوری ‘معلمین و معلمات اور طلبہ و طالبات
شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز حفظھما اللہ ودیگر اعیان مملکت سعودی عربیہ کے چوتھی”یوم تاسیس” پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بارگاہ رب العالمین میں دست بدعا ہیں کہ
عقید تو حید کے محافظ سعودی حکومت کی حفاظت فرمائے’ حاسدوں ، شرپسندوں اور دشمنان اسلام کی سازشوں سے محفوظ اور مامون رکھے اور اسے ساری دنیا میں کتاب و سنت کی خدمت اورتوحید کے فروغ کی مزید تو فیق عطا فرمائے۔ آمین !
خادم قوم و ملت
صلاح الدین لیث المدنی
مرکز الصفا الإسلامي نیپال