
آصؤ! ماہ رمضان کا استقبال کریں
پرویز یعقوب مدنی
خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال
باری تعالیٰ مہینوں کی کل تعداد قرآن مجید میں 12 بتلایا ہے، جن میں چار ماہ حرمت کے ہیں جن کا احترام ہر مسلمان پر واجب اور ضروری ہے۔ اللہ رب العالمین نے مذکورہ بارہ مہینے میں بعض کو بعض پر فضیلت عطاء کیا ہے۔ ماہ رمضان بارہ مہینوں میں سے وہ مبارک اور بابرکت مہینہ ہے جس کے روزے کو اللہ تعالیٰ نے تمام مسلمانوں پر فرض قرار دیا ہے۔ ماہ رمضان کا ہر لمحہ ہمارے لئے بیش بہا اور قیمتی ہے، رمضان المبارک کے پورے مہینے ہو ہمیں غنیمت سمجھتے ہوئے نیکیوں اور اللہ کی برکتوں سے اپنا دامن بھرنا چاہئے۔ اس کی بابرکت دنوں میں برائی اور فواحش سے اجتناب کرتے ہوئے اللہ کی طاعات اور بندگی ذکر و اذکار، قرآن مجید کی تلاوت، سننے و نوافل کا بکثرت اہتمام کرنا چاہے۔
رمضان المبارک کی آمد سے پہلے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خود کو رمضانی عبادت کے لئے تیار کرتے تھے، امہات المومنین کو بھی تذکیر کرتے تھے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو رمضان کی اہمیت و فضیلت سے خوب آگاہ کرتے تھے۔ لہذا ضرورت ہے کہ ہم رمضان المبارک کا تہ دل سے استقبال کریں اور خود کو رمضان کی عبادت کے لئے تیار کریں، توبہ اور استغفار، ذکر و اذکار، قرآن مجید کی تلاوت، فرائض کے ساتھ ساتھ سنن و نوافل کا اہتمام، غریبوں بے کسوں، مجبوروں اور یتیموں کی تیمار داری اور صدقہ و خیرات کریں۔
رب کریمنتو ہمیں کتاب و کی روشنی میں رمضان کی مبارک ساعات و لمحات کو غنیمت سمجھنے اور عبادات و طاعات سے اپنی دامن کو بھرنے کی توفیق دے۔ آمین