پرویز یعقوب مدنی
خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال
____________________

کتاب وسنت کی علمبردار حکومت مملکت سعود عرب پر باری تعالیٰ کا فضل و کرم اور اس کا بے پایاں احسان ہے کہ قیام سعودی عرب کے اولین ایام سے وہ اسلامی تعلیمات کی نشر واشاعت اور فروغ، یتیموں کی دست گیری، بیواوں کی خبر گیری ، غموں میں ڈوبے انسانوں کی غمگساری، لاچار و پریشاں حال انسانوں کا امداد و تعاون، اسلامی مراکز و دینی درسگاہوں کی تعمیر و تزئین وغیرہ جیسے اہم۔امور میں مصروف عمل ہے، مملکت سعودی ہی وہ اسلامی مملکت ہے جسے حرمین شریفین کی خدمت اور نگہبانی و پاسبانی کا شرف حاصل ہے۔ مملکت کے باعزم حکمراں ہمیشہ سے حرمین کی تعمیر و توسیع اس کی ضروریات کی تکمیل اور پوری دنیا سے پہونچنگ والے زائرین، معتمرین اور حجاج کرام کو ہر طرح کی سہولت بہم پہونچانے کے لئے ہر ممکن کوشش اور جد وجہد کرتے ہیں۔ فللہ الحمد یہی وجہ ہے کہ مملکت سعودی عرب کے فرمانروا حاکم وقت شاہ سلمان بن عبد العزیز حفظہ اللہ نے سال 2025 کیلۓ پوری دنیا سے تقریباً 2443/ اہم اور سردکرہ دینی، علمی، سیاسی، سماجی، رفاہی، شخصیات کو شاہی خرچ پر حج کیلئے مدعو کرکے ایک مثالی قدم اٹھایا ہے ۔ پوری دنیا سے منتخب قومی و ملی تنظیموں کے سربراہان ، سیاسی و سماجی اور رفاہی شخصیات، مدارس و مراکز کے با اثر ذمہ داران، میدان صحافت و دعوت میں ید طولی رکھنے والی نابغہ روزگار افراد، منبر و محراب کو زینت بخشنے والے مؤقر خطباء وغیرہم کی یہ خوش بختی ہے کہ وہ ایک صالح شخصیت اور کتاب وسنت پر علمبراد حکومت کے مہمان بن رہے ہیں۔ منتخب اور چیدہ و چنیدہ شخصیات خوش نصیبوں کو سعودی حکومت سے مفت میں ویزہ، ہوائی جہاز کا ٹکٹ ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر مشاعر مقدسہ کی زیارت، کھانے پینے کی ساری سہولتیں حکومت خادم حرمین شریفین کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں۔ اور منتخب افراد ہر طرح سے پرسکون اور آزادانہ طور پر انتہائی سنجیدگی اور متانت سے حج کی ادائیگی سے عہدہ بر آ ہوتے ہیں۔
اللہ کا فضل ہے امسال سعودی عرب نے ملک نیپال سے ایک خاص تعداد کو یہ اعزاز بخشا کہ وہ اس پروجیکٹ میں شریک ہوکر حج کی سعادت حاصل کریں۔
باری تعالیٰ کا شکر ہے کہ ملک نیپال سے منتخب شدہ افراد عمرہ کے لئے مکہ روانہ ہوچکے ہیں ۔
دعا ہے کہ باری تعالیٰ ان کے اس سفر کو آسان بنائے، مملکت سعودی کے حکمرانوں کی اس کاوش کو شرف قبولیت بخشے اور انہیں مزید اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی توفیق ارزانی نصیب کرے اور معتمرین کے عمرہ کو قبول فرمائے ۔آمين