
الحمد للہ!حج 2025 حسن انتظامات کی وجہ سے اختتام کو پہنچا
پرویز یعقوب مدنی
خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نيبال
حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک مہتم بالشان رکن ہے جو ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔اس عظیم فریضہ کی ادائیگی کے لئے پوری دنیا سے لاکھوں مسلمان اللہ کے پاک گھر کعبہ کی طرف رخ کرتے ہیں۔ مملکت سعودی عرب کے باعزم اور بے لوث حکمراں اللہ کے مہمانوں کی بھر پور ضیافت کرتے ہیں اور حج کے تمام تر ممکنہ سہولیات فراہم کرتے ہیں جس پر وہ مبارکباد اور پوری پوری دنیا کے مسلمانوں کی پرخلوص دعاؤں اور تائید کے مستحق ہیں یقینا اس طرح کے بڑے اجتماع کو کامیابی سے منظم کرنا جہاں مختلف طرح کے رنگ ونسل اور تہذیب و ثقافت کے کا ایک جم غفیر ہو ہمیشہ ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔ لیکن مملکت سعودی عرب نے 2025 م حج کے انتظامات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے۔ جس کے مظاہر کچھ یوں ہیں:
*انتظامی تدابیر: سعودی حکومت نے رواں سال حج میں عازمین حج کی بہترین شناخت کے لئے جہاں حج اسمارٹ کارڈ متعارف کرایا وہیں
مرکزی نگرانی کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا جو مسلسل نگرانی کرتا رہا۔ جس سے حجاج کرام کی بہترین رہنمائیاں ہوئیں۔
صحت عامہ کے جدید اقدامات
موبائل اسپتال اور ٹیلی میڈیسن یونٹ اور متعدی امراض کی روک تھام کے لیے AI ہر مبنی تشخیصی نظام اور ویکسینیشن اور صحت کی جانچ کے لیے پیشگی ڈیجیٹل نظام اپنایا گیا۔ سیکیورٹی و بھیڑ کا نظم
چہرہ شناسی (Facial Recognition) کے نظام نے گمشدہ افراد کی شناخت میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈرونز اور سینسرز کے ذریعے بھیڑ بھاڑ اور نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی گئی۔
ہنگامی صورتحال کے لیے ریسکیو ٹیمیں نیز جدید میٹرو سسٹم اور خودکار بس سروس کے ذریعے لاکھوں عازمین کی محفوظ نقل و حرکت ممکن ہوئی۔ خیمہ بستیوں میں اسمارٹ کولنگ سسٹم اور جدید سہولیات فراہم کی گئیں۔ تمام تر جدید سہولیات کو اپنانے کی وجہ سے عبادات میں خلل بالکل نہیں ہوا اور اللہ کے مہمانوں نے تمام مناسک بروقت اور بحسن و خوبی ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 2025 کا حج نہایت کامیابی، امن و امان اور حسنِ انتظام کے ساتھ مکمل ہوا پوری دنیا سے آئے لاکھوں فرزندانِ توحید نے مناسکِ حج کی ادائیگی کی اور حج کے تمام مراحل بخوبی اور سہولت کے ساتھ مکمل کیے۔
اس حسن انتظام اور عظیم کامیابی پر ہم سب خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور باعزم شہزادہ صدق و صفا کے پیکر ولی عہد محمد بن سلمان حفظہ کو میں اپنی اور اپنے اہل عیال، خویش و اقارب اور اپنے ملک ملک نیپال کے تمام فرزندان توحید کی طرف دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
باری تعالیٰ خادم الحرمین الشریفین کی صحت، سلامتی اور عمر میں برکت عطا فرمائے۔ اور انہیں دین اسلام اور امت مسلمہ کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے اور بلا تفریق پوری دنیا کے لوگوں کی عموما اور فرزندان توحید کی خصوصی طور اعانت و امداد کی توفیق ارزانی نصیب کرے۔
آمین۔