روپورٹ: پرویز مدنی استاذ جامعہ سراج العلوم السلفیہ نیپال

۳۱/جولائی بروز جمعرات بعد نماز عشاء مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے زیر اہتمام “ماہِ صفر: احکام و بدعات” کے موضوع پر ایک اہم اور بصیرت افروز آن لائن محاضرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام و عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس علمی نشست کی صدارت بلبل نیپال فضیلتہ الشیخ محمد نسیم محمد یونس مدنی حفظہ اللہ (نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال) نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض حافظ انظار الاسلام مدنی حفظہ اللہ (نائب ناظم، مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال) نے نہایت عمدہ انداز میں انجام دیا۔
اس علمی محاضرہ کے محاضر خصوصی جماعت اہل حدیث کے بے لوث خادم، ملک نیپال کے مرکزی ادارہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال کے باوقار اور مخلص استاذ شیخ پرویز یعقوب مدنی حفظہ اللہ تھے، محاضر موصوف نے نہایت مدلل، محقق اور سنجیدہ انداز میں ماہِ صفر سے متعلق عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں، خرافات اور بدعات کی نشاندہی کرتے ہوئے کتاب و سنت کی روشنی میں صحیح اسلامی موقف کو واضح کیا۔ ان کا خطاب علمی نکات، احادیث نبویہ اور سلف صالحین کے اقوال سے مزین تھا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
محاضرہ کے بعد جماعت اہل حدیث کی قدر آور اور علمی شخصیت شیخ نثار احمد مدنی حفظہ اللہ شیخ الجامعہ جامعة التوحيد بھیونڈی (ممبئی) نے اپنے قیمتی تاثرات پیش کیا اور اپنے ہونہار، متحرک اور فعال شاگرد رشید موصوف محاضر محترم کے علمی اور مستند بیان کو سراہتے ہوئے اس علمی مجلس کو مزید مؤثر اور پُراثر بنایا۔
اختتام پر صدرِ محفل بلبل نیپال شیخ محمد نسیم مدنی نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال نے صدارتی خطاب اور دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان فرمایا۔
یہ محاضرہ الحمدللہ ہر پہلو سے کامیاب اور مفید ثابت ہوا، اور شرکاء نے اس پر تشکر و تحسین کا اظہار کیا.