رپورٹ: پرویز مدنی جھنڈانگر نیپال
سابق ممبر آف پارلیمنٹ اور سینئر رہنما عالی جناب مختار احمد صاحب کو حج کمیٹی نیپال کا صدر نامزد کئے جانے پر مرکزی جمعیت اهل حدیث نیپال کے جملہ کلیدی عہدیداران و مجلس عاملہ و شوری کی طرف سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کی جاتی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ بفضلہ تعالیٰ وہ اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ موصوف مختار احمد صاحب ملک نیپال کی سیاست میں ایک بہت ہی با وقار، حوصلہ مند مخلص، سنجیده، شریف، اور غایت درجہ ایماندار اور فعال شخصیت کی پہچان رکھتے ہیں اور دینی و ایمانی غیرت وحمیت سے بھر پور ہیں۔
مرکزی جمعیت اهل حدیث نیپال کے جملہ ذمہ داران حکومت کے اس خوش آئند اور دانش مندانہ فیصلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کے ساتھ دلی مسرت و شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی تابناک اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں۔ رب العالمین آپ کی حج کمیٹی کے باوقار عہدہ پر نامزدگی کو پوری ملت اسلامیہ نیپالیہ کے لئے باعث خیر و برکت بنائے ۔ ملک نیپال کے حجاج کی خدمت کے تئیں مخلص بنائے۔ اور دین اسلام کی خدمت کی زیادہ سے زیادہ توفیق دے۔ آمین ۔

منجانب
کلام الدین مدنی
امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال

ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی
ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال

و جملہ ارکان عامله و مجلس شوری