پرویز یعقوب مدنی
خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال


قرآن مجید باری تعالیٰ کی جانب سے نازل کردہ وہ صحیفہ ہے جس نے انسانیت کو کفر و ظلمت کی تاریکیوں سے باہر نکالا اور زمان و مکان کے لحاظ سے تمام تر ہدایات سے روشناس کرتے ہوئے عمل کی جانب بھر پور رہنمائی فرمائی یہ رب العالمین کا وہ کلام ہے جس کا لفظ سچائی پر مبنی ہے جس کا پڑھنا، پڑھانا سننا سنانا باعث عبادت ہے۔
اللہ رب العالمین کا فرمان ہے “الم ، ذالك الكتاب لا ريب فيه هدى للمتقين” یہ وہ کتاب ہے جس میں ذرہ برابر بھی شبہ نہیں ہے اور یہ  متقیوں کے لئے باعث ہدایت ہے۔
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: “خیرکم من تعلم القرآن و علمه” تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔

مملکت سعودی عرب کے ہوش ربا حکمرانوں نے ہر دور میں قرآن مجید کی حسب بساط خدمت کی ہے اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی دیار دیر نیپال میں تیسرا کل نیپال مسابقہ حفظ قرآن مجید کے انعقاد کا اعلان اور دانشورانہ فیصلہ ہے۔ تاکہ باشندگان نیپال قرآن مجید کی فضیلت، اہمیت اور افادیت کو سمجھتے ہوئے قرآن مجید کو حفظ کرکے اپنے سینوں کو منور ومجلی کریں اور قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے کے ساتھ اسے غیروں تک پہونچائیں۔ اللہ رب العالمین جزائے خیر دے وزارت اسلامی برائے دعوتی امور کو جنہوں نے سعودی سفارت خانہ کٹھمنڈو اور مسلم ایوگ نیپال کے باہمی اشتراک سے ملک نیپال میں ایک بار پھر مسابقہ حفظ قرآن مجید یعنی تیسرا آل نیپال انعامی مسابقۂ حفظ قرآن کریم۔ کا اعلان فرمایا۔ واضح رہے کہ یہ مسابقہ بتاریخ ۱۳، ۱۴ اور ۱۵ ستمبر ۲۰۲۵ کو ملک نیپال کی راجدھانی کاٹھمانڈو میں منعقد ہوگا اور اس کی اختتامی تقریب بتاریخ ۱۵/ ستمبر بروز سوموار کو کاٹھمانڈو میں ہوگی إن شاء اللہ۔ مقابلہ میں شرکت کی اہلیت کے لیے کچھ شرائط مقرر کی گئی ہیں:
1- صرف وہی امیدوار شریک ہو سکتے ہیں جو نیپال کے رہائشی ہوں۔
2- ہر امیدوار صرف ایک زمرے میں شرکت کر سکتا ہے۔
3- جو طلبہ گزشتہ سال کسی زمرے میں انعام حاصل کر چکے ہوں وہ دوبارہ اسی زمرے میں شریک نہیں ہو سکتے۔
4- صرف اسلامی مدارس کے طلبہ ہی نہیں بلکہ اسکولوں و کالجوں کے مسلمان طلبہ کو بھی شرکت کی اجازت ہے۔ البتہ اسکول کے طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اسکول کے پرنسپل سے باضابطہ اجازت نامہ حاصل کریں اور وہ داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
*رجسٹریشن آن لائن (Google Form) کے ذریعے ہوگی جس کی آخری تاریخ ۳۱/اگست ۲۰۲۵ ہے۔
مقابلہ درج ذیل کل آٹھ زمروں پر مشتمل ہوگا اور ہر زمرے میں عمر کی ایک مخصوص حد اور انعامات کی تفصیل موجود ہے:
پہلا زمرہ: (بنین وبنات) مکمل قرآن کریم  (مشارک کی عمر 15 سے 25 سال تک) ،
دوسرا زمرہ  : (بنین و بنات ) 15پارہ( مشارک کی عمر 12 سے 18 سال تک ) ،
تیسرا زمرہ  : (بنین و بنات ) 5 پارہ ( مشارک کی عمر 15 سال تک ) ،
چوتھا زمرہ  : ( بنین و بنات ) 2 پارہ  (مشارک کی عمر 14 سال تک )۔
اس کے علاوہ دیگر تفصیل مسلم آیوگ کے ویب سائٹ پر نشر کئے جاتے رہیں گے۔ إن شاء اللہ
رب كريم تو اس مسابقہ سے ہمارے بچوں کے سینوں کو قرآن کے نور سے منور کردے۔ اور ہم سبھوں کو قرآن پڑھنے حفظ کرنے اور اس پر عمل کرنے والا بنادے۔ مملکت سعودی عرب کے باعزم حکام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود اور آپ کے خلف الصدق شہزاد محمد بن سلمان حفظھم اللہ وزارت اسلامی برائے امور و دعوت کے تمام ذمہ داران کے عمر کو دراز کردے۔ اور دین اسلام کے تئیں تمام ان کی تمام تر مخلص کاوشوں کو شرف قبولیت عطا فرما، اور جملہ منتظمین بالخصوص سعودی سفارت خانہ نیپال اور مسلم آیوگ نیپال کے تمام فرزندان کو جزائے خیر دے۔ آمین