{صلاح الدین لیث محمد نیپالی مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی نیپال}

مکہ مکرمہ میں پینتالیسواں (٤٥)شاہ عبدالعزیز آل سعود بین الاقوامی مسابقہ قرآن مجید ۔
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جسکو اللہ نے اپنے آخری نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا، اور جس کی حفاظت کی ذمہداری خود اللہ تعالیٰ نے لے رکھی ہے جیسا کہ اللہ تعالی نےارشاد فرمایا (ہم نے ہی قرآن مجید کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں)۔
چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود قرآن مجید کی حفاظت کی اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اس کے حفاطت کی ترغیب دی ، اور صحابہ کرام نےاس کی حفاظت میں کسی طرح کی کوئ کمی نہیں رکھی۔ یہی وجہ ہے کہ عہد نبوی صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے لیکر آج تک قرآن مجید اسی طرح محفوظ ہے جس طرح نازل ہوا یہ قرآن پاک کا اعجاز ہے،  قرآن مجید کی حفاظت کےطریقوں میں سے ایک طریقہ حفظ کا بھی ہے جس طریقہ کو امت مسلمہ نے ہمیشہ اپنایا اور دین کے بہی خواہوں نے قراء وحفاظ کرام کی تکریم بھی کرتے رہے ہیں۔
قارئین کرام! مملکت سعودی عرب اور وہاں کے حکمرانوں نے دین اسلام کی جس طرح نمایاں خدمات انجام دیئے ہیں دور دور تک اس کی مثال نہیں ملتی ہے ، خصوصا قرآن مجید کی ، جسکی واضح مثال مجمع الملک فہدلطباعةالمصحف الشريف ہے، جسکو خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود طیب اللہ ثراہ نے قائم کرکے ایسا نمونہ پیش کردیا جو آنے والوں کے لئے اسوۂ وقدوہ ہے اسی پر بس نہیں بلکہ مملکت سعودی عرب نے حفظ قرآن مجید کے لئے حلقات اور مسابقہ قرآن مجید کا بھی اہتمام کیا جس کاآغاز تقریبا١٤٠٠ھ مطابق ١٩٨٠م میں باضابطہ طورپر ہوا اور وہ سلسلہ تا ہنوز جاری ہے سابقہ روایات کے مطابق حالیا دنوں میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ کی قیادت اوروزارت برائے اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ حفظہ اللہ کی نگرانی میں روئے زمین کے افضل ترین جگہ مکہ مکرمہ اورخانہ کعبہ کے سائے میں شاہ عبدالعزیز آل سعود رحمہ اللہ بین الاقوامی مسابقہ قرآن مجید ٩/اگست سے بڑے ہی شان وشوکت وتزک واحتشام سے رواں دواں ہے جس میں ١٢٨/ملکوں سے ١٧٩حفاظ کرام تشریف فرما ہیں جسکو کامیاب بنانے کےلئے پاسبان توحید نے ایک خطیر رقم مختص کی ہے جو کہ قرآن مجید اور حفاظ کرام کے تکریم کی واضح دلیل ہے رب العالمین اس مسابقہ قرآن مجید کو بحسن وخوبی پایۂ تکمیل کو پہنچا ئے آمین
یقینا مملکت توحید اور اس کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز وولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود اور وزارت برائے اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ حفظہم اللہ تعالیٰ ورعاھم کایہ کارنامہ لائق تحسین وستائش ہے ۔
اس پر مسرت وبیش بہا موقع پر مملکت سعودی عرب اور پاسبان توحید شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیر وزارت برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ حفظہم اللہ کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا گوں ہوں کہ رب العالمین مملکت سعودی عرب اور اس کے فرمانروا اور معاونین کی حفاظت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین ۔
۔