


پرویز یعقوب مدنی
خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال
اللہ رب العالمین کا بے پناہ شکر واحسان ہے کہ مملکت سعودی عرب کے مقدس شہر بلد امین مکہ مکرمہ میں انتہائی تزک و احتشام سے منعقد ہونے والا 45/ واں انٹر نیشنل مسابقہ حفظ قرآن مجید بحسن و خوبی اختتام کو پہونچا فللہ الحمد۔ واضح رہے کہ مملکت سعودی عرب نیا کا ایسا واحد ملک ہے جہاں کا دستور کتاب وسنت پر مبنی ہے اور مملکت توحید کے معزز حکمراں ہر گام کتاب و سنت کی ترویج و اشاعت اور حسب بساط اس کی آبیاری کرتے رہے ہیں یہ ان کی خوش بختی ہے کہ اللہ رب العالمین نے انہیں دعوت توحید کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے جس کی واضح مثال ملکی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر حفظ و تفسیر کے قرآنی انعامی مسابقوں کا قیام ہے۔ بحمد اللہ حسب سابق امسال 2025 کے رواں مہینے میں انٹرنیشنل قرآنی انعامی مسابقہ (مسابقة الملك عبدالعزيز الدولية) کا انعقاد خانہ کعبہ کے صحن میں ہوا اور پوری دنیا سے 158/ ممالک کے منتخب طلبہ نے سرگرم حصہ لیا یہ پروگرام کل چھ دنوں تک مکہ مکرمہ میں بحسن و خوبی چلا اور ان شاء ہے آج اس کا اختتامی پروگرام آج مسجد حرام کے صحن میں منعقد ہوگا جس میں ممتاز نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو گرانقدر انعامات سے نوازا جائے گا جس کا مجموعی انعام چالیس لاکھ ریال ہے ۔
سعودی عرب کی اسلامی وزارت نے 45/ویں بین الاقوامی مسابقہٴ قرآنِ کریم کے اختتامی پروگرام کے لئے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
تقریب کی سرپرستی خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ فرما رہے ہیں، اور آپ کی نیابت نائب امیرِ مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز حفظہ اللہ فرمائیں گے۔
یہ عالمی اجتماع مملکتِ سعودی عرب اور اس کے معزز حکمرانوں اور باشندگان توحید کا قرآنِ کریم کی بے لوث خدمت اور پورے دنیا کے لوگوں سے بے پناہ الفت و محبت، امن و یکجہتی اور خیر سگالی کا عملی نمونہ ہے۔
اللہ تعالٰی مملکت کے خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے. اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ اور آپ کے خلف الصدق شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہ اللہ اور اسلامی وزارت کے وزیر اور جملہ کارکنان اور باشندگان کو ہمیشہ کار خیر کی توفیق دے۔ آمین